Author: Khabrain News

لاہور (این این آئی) شفیق آباد میں خاتون اور کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے دو الگ واقعات میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات تھانہ شفیق آباد میں درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں ملزم احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو 22ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی کا تقاضا کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔دوسرے واقعے میں کمسن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی) سوئی ناردرن نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود کردی۔ایس این جی پی ایل نے ایل این جی کی دستیابی میں کمی اور موسم سرما میں طلب بڑھنے کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی محدود کرتے ہوئے بدھ سے روزانہ صرف 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہو…

مزید پڑھیں

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے رہنما حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت میں داخل رپورٹ میں موقف اپنایا کہ سعد رضوی اور انس رضوی کے خلاف 54مقدمات درج ہیں ، سعد رضوی 4 مقدمات اور انس رضوی 5 مقدمات میں اشتہاری ہیں، اے ٹی سی عدالت کے حکم پر دونوں بھائیوں کے خلاف اشتہارات دیئے جاچکے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ستھرا پنجاب نے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا، شہر میں 10اینٹی سموگ اور مسٹ گنز فعال کر دی گئیں، جن کے ذریعے مختلف علاقوں میں پانی کا چھڑکائو جاری ہے۔رکشوں پرنصب مسٹ گنز پانی کے چھڑکائو کے ذریعے گرد و غبار کو بٹھانے میں معاون ثابت ہوں گی، جبکہ اینٹی سموگ گنز کو شہر کی سڑکوں کی دھلائی کے آپریشن میں بھی استعمال کیا جائے گا۔حکام کے مطابق چمکتا لاہور مہم کے تحت شہر کی 100 اہم شاہراہوں اور مقامات کی خصوصی صفائی کی…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی) اک موریا پل کے قریب سرکاری ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یکی گیٹ اک موریا پل کے قریب تیز رفتار سرکاری ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میںشیخوپورہ کا رہائشی55سالہ بلال موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساتھ بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں

کراچی (این این آئی)کراچی کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں اور محلوں میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتا، گٹر لائنیں خراب ہیں اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ موجودہ نظام تبدیل ہونا چاہیے، نئے صوبے قائم کیے جائیں اور کراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ پورے شہر…

مزید پڑھیں

گوجر خان(این این آئی)تھانہ گوجرخان کے لاقے مسہ کسوال اڈہ پر واقع عثمان ہوٹل میں معمولی تنازع پر ہونے والے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،جبکہ گوجرخان میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات اور مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحے کے استعمال نے امن و امان کی صورتحال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور’ بینک آف پنجاب کی جانب سے پاکستان کے پہلے ماسٹر کارڈ ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ متعارف کرانے کی تقریب میں شرکاء شریک ہیں۔

مزید پڑھیں