Author: Khabrain News

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس عالیہ نیلم 5 اکتوبر کو سماعت کریں گی، عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ناگویا(آئی این پی )بھارت کی جانب سے شروع کی گئی کھیل کے میدانوں میں نفرت اور سیاست اب بھی برقرار رہی ۔ ہفتہ کو ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے موقع پر ہوئے ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کےکپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔یہ روایت بھارت کی جانب سے اس وقت شروع کی گئی تھی جب مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مختصر وقت کے لیے جنگ ہوئی تھی۔پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور جواب ملنے کے بعد ہونے والے پاک بھارت مقابلوں میں بھارتی ٹیم اور کپتان نے پاکستانی کھلاڑیوں سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں اور بڑے کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے، کارروائیاں سنگل یوز پلاسٹک کی ممانعت سے متعلق 2023 کے قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 313 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے، ایک روز کے دوران مجموعی طور پر 88 دکاندار گرفتار جبکہ 9 دکانیں سیل کی گئیں۔ ڈی سی اسلام آبا د نے کہا…

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ،  کیمرے لگی عینکوں پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم8 اکتوبر کو سماعت کریں گی۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی’ وزارت تجارت اور وزارت اطلاعات سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کوکین ڈیلر انمول عرف  پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایس آئی یو پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ مزید سماعت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان )واسا راولپنڈی کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اور نااہلی کے باعث نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی  تعمیر و بحالی کا کام گزشتہ ایک سال سے سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں، تاجروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جان بن گیا۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، جگہ جگہ سڑکیں کھودی گئی ہیں، گہرے گڑھے اور مٹی و بجری کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ شہریوں کے لیے پیدل چلنے کا راستہ بھی دشوار ہو چکا ہے۔ خبریں…

مزید پڑھیں

سری نگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موت کی حقیقت، آخرت میں جوابدہی اور دوسروں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر بھر پور غور وفکر کریں،معاشرہ اسی وقت صحت مند بن سکتا ہے جب افراد اپنے اندر خود احتسابی کی عادت پیدا کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میںعوامی اجتماع سے خطاب میںکہا کہ ہمیں اپنے اپنے طرز عمل کا جائزہ لینا چاہے۔

مزید پڑھیں

مری(آئی این پی )مری میں سکول وین آتشزدگی کے حادثے میں ایک اور معصوم طالب علمm ارحم کلیم عباسی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، مالی  معاملات اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے سامان کی ترسیل میں تاخیر کرنے والے نجی وینڈرز کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ورکشاپس اور یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور نجی سکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سکریپ اور سپیئر پارٹس کی چوری کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد…

مزید پڑھیں

ابوظہبی (این این آئی)فلائی دبئی کی پرواز میں   پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہناتھا کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا۔اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق…

مزید پڑھیں