لاہور (پ ر) بینک آف پنجاب نے ماسٹرکارڈ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے ماسٹرکارڈ ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز متعارف کرا دیے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے بینک نے اپنی پریمیم بینکنگ سہولیات میں مزید اضافہ کیا ہے اور پاکستان میں اپنے صارفین کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادائیگیوں کی جدید سہولت فراہم کی ہے۔یہ کامیابی بینک آف پنجاب کی اس ترقی کا تسلسل ہے جس کے نتیجے میں بینک نے مارکیٹ میں دیگر مستحکم اداروں کے مقابلے میں دیر سے قدم رکھنے کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ کریڈٹ کارڈز جاری کرنے والے بینک کا…
Author: Khabrain News
پشاور (این این آئی) جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئیز محمد رمضان شیخ اور اصغر علی کی ٹرانسفر سے متعلق درخواستوں پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملات زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف…
آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سن کر احکامات جاری کررہے ہیں۔
کراچی(این این آئی)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے سندھ بھر میں منعقدہ دو سالہ انٹرمیڈیٹ پروگرام ڈپلومہ اِن کمپیوٹر سائنس (ڈی آئی ٹی) گروپ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔بورڈ کے ترجمان زوہیب احمد خان کے مطابق سالانہ امتحانات میں سندھ بھر سے مجموعی طور پر 191 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 151 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 40 امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 79.05 فیصد رہا۔
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او کی یقین دہا نی کے بعدایس ایچ او تھانہ فیروز والا رانا سرور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایک جواب درست جمع نہیں کراسکتے تو باقی کیا کام کرتے ہوں گے ؟ایس ایچ او رانا سرور کو تنبیہہ کررہے ہیں آئندہ سخت کارروائی ہوگی، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے موقف اپنایا آئندہ جواب چیک کرکے عدالت بھجوائیں گے، مستقبل میں درخواست گزار کو ہراساں کرنے کا ایشو نہیں ہوگا، سید ظہیر حسین شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا تھانہ…
لاہور:شہری جیلانی پارک میں یوگا کرتے ہوئے۔
اسلام آباد (این این آئی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے ملکی آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد کے لیے وزیراعظم آئی ٹی سرٹیفیکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے، اس فلاحی و ترقیاتی اقدام کے تحت امیزون ویب سروسز، مائیکروسافٹ اور گوگل سمیت 50 سے زائد عالمی معیار کی منظور شدہ آئی ٹی سرٹیفیکیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے تک امتحانی فیس واپس…
نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے mبچوں کے فنڈ یونیسف نے جنوبی یمن کی گورنری لحج میں واقع السقیا صحت مرکز پر ہونے والے حملے پر محض تشویش کا اظہار کرنے پر اکتفا کیا، جس کے نتیجے میں طبی عملے کے ارکان سمیت پانچ افراد جان بحق ہو گئے تھے، جبکہ ادارے کے بیان میں نہ تو حملے کی مذمت کی گئی اور نہ ہی اس کی ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی گئی۔ادارے نے ایکس پر اپنے اکائونٹ پر شائع کردہ ایک مختصر بیان میں کہا کہ جس حملے میں رپورٹس کے مطابق پانچ افراد جاں بحق ہوئے، وہ…
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں سزا میں پانچ ماہ 25 دن باقی رہ جانے والے مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس خادم سومرو نے سزا یافتہ مجرمان کی سزا معطلی اور سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیااور سزا کیخلاف مرکزی اپیلوں کو دو ہفتے بعد سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
