ساہیوال( نمائندہ خبریں ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس ساہیوال کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فیصل احمد،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو اور جوڈیشل افسران نے معزز چیف جسٹس کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور عدالتی و بار انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس نے ساہیوال اور چیچہ وطنی میں عدالتوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (این این آئی)گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔جھل جھا آواران میں 1 ہزار 147 ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنا دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں مختلف فصلوں کی کاشت شروع ہوگئی ہے۔زرعی بحالی کے بعد بلوچستان کی زمینوں پر کپاس، گندم، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت شروع ہوگئی ہے۔ فصلوں کی کاشت سے مقامی کسانوں کو روزگار، آمدن اور معاشی مواقع میسر آ رہے ہیں۔مقامی کسانوں نے بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے خوشحالی کی نئی امید قرار…
لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1489 ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں 750 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 981 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد( 82 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے…
اسلام آباد (این این آئی) بیدیاں سیکٹر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر پاکستان کےباقی دفتر خارجہ نے واقعے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ بلاجواز ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے شہید ہونے والے شہریوں کو درانداز قرار دینے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026ء تک کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک…
شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وفاق کا کردار والدین کی مانند اور صوبے اکائیاں بچوں کی مانند ہیں صوبہ کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگانے جیسی سوچ والدین کی شفقت اور پیار محبت کا مظہر ہے مگر صوبہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ اور ذمہ داران گولی گالی گھیراؤ جلاؤ سے معاملات چلانا چاہیں گے تو پھر سخت اقدامات اور سخت فیصلے ناگزیر ہوجائیں گے اختر ڈار نے کہاکہ افغانستان،انڈیا،اسرائیلی اسلحہ اور امریکی بکتر بند گاڑیوں ڈرونز کے ساتھ پاکستان پر حملہ آور ہے کے پی کے…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل)فرانس میں تعلیمی نظام اور اسکولوں کی ابتر صورتحال کے خلاف طلبہ کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ مظاہرین اساتذہ اور معاون عملے کی کمی، کلاس رومز میں زیادہ تعداد، ناکافی وسائل، خستہ حال اسکول عمارتوں اور طویل تعلیمی اوقات کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران اسٹراسبرگ، مارسیلے، رین اور پیرس سمیت مختلف شہروں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بعض مقامات پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کیں، اشیا کو آگ لگائی اور پولیس پر پٹاخے یا دیگر اشیا پھینکیں، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔…
لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی ادبی و ثقافتی فورم کے سیکریڑی جنرل معروف کالم نگارادیب صحافی سید عارف نوناری کے بیٹے ڈاکٹر سید عبدالرحمن گیلانی کو اعلی تعلیم کیلیے یورپ کی ہنگری یونیورسٹی نے ایم ایس سی اینیمل نیوٹریشن کے لیے سکالر شپ کے لیے منتخب کر لیا دوسال کی ڈگری میں وہ اینیمل کی نیوٹریشن پر ریسرچ ورک کریں گے ڈاکٹر سید عبدالرحمن گیلانی لاہور ائیر پورٹ سے ہنگری روانہ ہو گئے انھوں نے رفاعہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکڑ آف وٹرنری میڈیسن کی ڈگری حاصل کی تھی ادبی و صحافتی حلقوں نے سید عارف نوناری کے بیٹے کو بیرونی…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس عالیہ نیلم 5 اکتوبر کو سماعت کریں گی، عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔
ناگویا(آئی این پی )بھارت کی جانب سے شروع کی گئی کھیل کے میدانوں میں نفرت اور سیاست اب بھی برقرار رہی ۔ ہفتہ کو ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے موقع پر ہوئے ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کےکپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔یہ روایت بھارت کی جانب سے اس وقت شروع کی گئی تھی جب مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مختصر وقت کے لیے جنگ ہوئی تھی۔پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور جواب ملنے کے بعد ہونے والے پاک بھارت مقابلوں میں بھارتی ٹیم اور کپتان نے پاکستانی کھلاڑیوں سے…
