Author: Khabrain News

مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں انہوں نے 10 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ مصباح ارشد 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ اس وقت جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

چین کی عدالت نے رئیل اسٹیٹ کمپنی چائنا ایورگرینڈ گروپ کے بانی ہوئی کا یان کو مالی جرائم، فراڈ اور رشوت سمیت مختلف الزامات میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ان پر 1.31 ارب ڈالر جرمانہ عائد کرنے اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ کمپنی 2023 میں دیوالیہ ہوگئی تھی، جس کے چینی معیشت اور مالیاتی مارکیٹس پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔ کیس میں کمپنی سے وابستہ مجموعی طور پر 56 افراد کو سزائیں سنائی گئیں۔

مزید پڑھیں

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک منفرد واقعہ دیکھنے میں آیا، جہاں انگلش فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے اپنی شاندار کارکردگی کی یادگار کے طور پر میچ کی گیند کو دو حصوں میں تقسیم کرکے آپس میں بانٹ لیا۔ دونوں بولرز نے پاکستان کی پہلی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ رابنسن نے 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں جبکہ ٹنگ نے 46 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔…

مزید پڑھیں

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے نیویارک ٹائمز کی گزشتہ روز کی مریکی قرضوں کے 40 ٹریلین ڈالرتک پہنچنے کی پوسٹ شیئر کی۔ عباس عراقچی نے لکھا کہ امریکی صدرکا ایران کےخلاف معاشی اعلان جنگ، امریکا کے اپنے بحران سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، ناکام پالیسیوں کو مزید آگے بڑھانا صرف مزید شکست کا باعث بنے گا

مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے گرین کارڈ کے درخواست گزاروں کے لیے جانچ پڑتال بڑھا دی ہے، جبکہ غیر ملکی طلبہ، ایکسچینج پروگرام کے شرکا اور صحافیوں کے ویزوں کی مدت بھی محدود کردی گئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت غیر ملکی طلبہ کے F ویزا اور ایکسچینج پروگرام کے J ویزا پر امریکا میں قیام عموماً زیادہ سے زیادہ چار سال تک محدود ہوگا۔ صحافیوں کے I ویزا کے تحت قیام کی مدت زیادہ سے زیادہ 240 دن مقرر کی گئی ہے، جبکہ چینی صحافیوں کے لیے یہ مدت 90 دن…

مزید پڑھیں

ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ بھارت کی جانب سے ہرمَن پریت سنگھ اور ابھشیک نے دو، دو جبکہ ہاردک سنگھ نے ایک گول کیا۔ پاکستان کے لیے حنان شاہد نے دو اور سفیان خان نے ایک گول اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم کی یہ کوششیں شکست سے نہ بچا سکیں۔ 2026 کے ورلڈ کپ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والی پاکستانی ٹیم کا سفر مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔ اس دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا انعقاد ہوگا، جس میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ پی سی بی کے مطابق یہ سیریز پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ ہوگی اور شائقین کو تینوں مضبوط ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں

برازیل کے معروف فٹبال لیجنڈ رابرٹو کارلوس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے برازیل میں کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین اور برازیل کی مسلم کمیونٹی کی ایک معروف شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق ریئل میڈرڈ اور برازیل اسٹار نے چند ہفتے قبل اسلام قبول کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔ نئے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) کے مطابق پابندی اب 24 ستمبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ ملکیت، زیرِ استعمال یا لیز پر لیے گئے طیاروں سمیت بھارتی فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔ یہ پابندی پاکستان کے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز (FIRs) دونوں پر لاگو ہے۔ تازہ توسیع 23 اگست کو موجودہ پابندی کی مدت ختم…

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، کاروباری تبادلے اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا، جس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی متاثر ہو رہی ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کی اسٹریٹجک کمیونیکیشنز ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر عفرا الحمَیلی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مکالمے، تعاون اور علاقائی انضمام کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای عالمی مالیاتی نظام کی…

مزید پڑھیں