Author: Khabrain News

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ،  کیمرے لگی عینکوں پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم8 اکتوبر کو سماعت کریں گی۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی’ وزارت تجارت اور وزارت اطلاعات سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کوکین ڈیلر انمول عرف  پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایس آئی یو پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ مزید سماعت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان )واسا راولپنڈی کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اور نااہلی کے باعث نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی  تعمیر و بحالی کا کام گزشتہ ایک سال سے سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں، تاجروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جان بن گیا۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، جگہ جگہ سڑکیں کھودی گئی ہیں، گہرے گڑھے اور مٹی و بجری کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ شہریوں کے لیے پیدل چلنے کا راستہ بھی دشوار ہو چکا ہے۔ خبریں…

مزید پڑھیں

سری نگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موت کی حقیقت، آخرت میں جوابدہی اور دوسروں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر بھر پور غور وفکر کریں،معاشرہ اسی وقت صحت مند بن سکتا ہے جب افراد اپنے اندر خود احتسابی کی عادت پیدا کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میںعوامی اجتماع سے خطاب میںکہا کہ ہمیں اپنے اپنے طرز عمل کا جائزہ لینا چاہے۔

مزید پڑھیں

مری(آئی این پی )مری میں سکول وین آتشزدگی کے حادثے میں ایک اور معصوم طالب علمm ارحم کلیم عباسی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، مالی  معاملات اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے سامان کی ترسیل میں تاخیر کرنے والے نجی وینڈرز کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ورکشاپس اور یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور نجی سکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سکریپ اور سپیئر پارٹس کی چوری کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد…

مزید پڑھیں

ابوظہبی (این این آئی)فلائی دبئی کی پرواز میں   پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہناتھا کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا۔اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق…

مزید پڑھیں

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کودہشت گردی کیخلاف جنگ میں 799 ارب روپے ملے، 2010-11 سے ستمبر 2026 تک 799 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ صوبائی محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق فنڈز دہشت گردی سے نقصانات کے ازالے کی مد میں دئیے گئے، خیبرپختونخوا کو ہرسال وفاق سے فنڈز ملے۔دستاویز کے مطابق 7ویں این ایف سی کے تحت کے پی کو وفاقی ٹیکس پول سے ایک فیصد اضافی رقم ملی، 2026-27 میں وار آن ٹیرر فنڈ کا تخمینہ 149 ارب 76 لاکھ روپے مقرر ہوا۔

مزید پڑھیں

ممبئی (این این آئی) ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں حصہ لیا جو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے پر زور دینے کیلئے کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے ممبئی کے پارک میں احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن اس کے باوجود خواتین سمیت ہزاروں لوگ پابندیوں، رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پارک پہنچنے میںکامیاب ہوئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”گیانیش جسٹ ریزائن اور غدار گیانو کو جانا ہی ہوگا”جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاج میںسٹوڈنٹس…

مزید پڑھیں

ملتان (نامہ نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے سرپلس پول کے ملازمین کے لیے ایڈجسٹمنٹ پلان کی منظوری دے دی جس پر عملدرآمد فوری نافذالعمل قرار دیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں محکمہ بہبود آبادی جوکہ محکمہ صحت میں ضم ہوا اس کے سرپلس ملازمین کو مختلف دفاترمحکموں میں عارضی طور پر ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ 28 ستمبر 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل  ہوگی۔منظور شدہ پلان کے تحت سرکاری محکموں کے سر پلس ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کو صرف سٹاپ گیپ ارینجمنٹ تصور کیا جائے گا۔ اس سے ملازمین کو مستقل تقرری، ترقی یا ریگولر ایڈجسٹمنٹ…

مزید پڑھیں