صنعا(این این آئی)یمنی وزیر اطلاعات معمر الریانی نے حوثی ملیشیا کی طرف سے تعز گورنوریٹ میں اپنے فوجی تصادم کے ساتھ ساتھ چلائی جانے والی میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے، اس کا مقصد جنگجوں کے حوصلے متاثر کرنا، عوامی حامیوں کو الجھانا اور محاذوں اور چوکیوں کے گرنے کا جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے۔الریانی نے وضاحت کی ہے کہ حوثی پروپیگنڈا ریاست کے سیاسی اور فوجی رہنماں کے جعلی اکانٹس پر انحصار کرتا ہے جو جھوٹے بیانات جاری کرتے ہیں اور جاری واقعات کے ثبوت کے طور پر پرانی ویڈیوز کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔…
Author: Khabrain News
راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی…
سلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہفتے کے روز سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب کے قریب آگ کے شعلے اور دھوئیں کا بڑا بادل دیکھا گیا۔یہ اطلاع ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو دی۔ آرامکو نے بھی رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ واقعے کے فوری بعد آگ لگنے کی وجہ ممکنہ نقصان یا کسی جانی نقصان کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی ریاض میں ایک تیل کی تنصیب پر آگ لگنے اور…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ تینوں پاکستانیوں کی میتیں تقریبا ایک گھنٹہ قبل ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچا دی گئی ہیں، ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ میتوں کے تابوتوں اور ضروری انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد کراچی جانے والی پرواز کے ذریعے میتوں کی روانگی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔شہباز شریف کی ہدایت پر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہیں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے علاوہ اپوزیشن سے جاری مذاکرات بارے بھی بریف کیا۔ محسن نقوی پہلے وزیراعظم شہبازشریف سے ملے اور بعدازاں ایوان صدرگئے اور اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے بعدوزیرداخلہ واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور مذاکرات کاروں سے حکومت اپوزیشن بارے بات چیت کی۔ صدر مملکت’ وزیراعظم ، وزیرداخلہ نے دہشتگردوںکیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر رضامندی، تھری ایم او کے تحت کارکنان اور رہنماؤں کی رہائی، کے پی حکومت دہشت گردی پر سیاست نہیں کرے گی۔ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات دوسرے دور میں کامیاب ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے مطالبات پر بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کا دوسرا دواسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن بانی چیئرمین سے ملاقات کروانے پر…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 2 اکتوبر کو انٹرنیشنل بارڈر پر بدیان سیکٹر nمیں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا، بی ایس ایف اہلکاروں نے نہتے شہریوں کے خلاف بلااشتعال ہلاکت انگیز طاقت کا استعمال کیا، نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال مکمل طور پر بلاجواز اور انتہائی غیر متناسب تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں دو قیمتی انسانی…
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو کر لیا گیا عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مسقط جائیں گی ”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ”اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے’ پاکستان کے علاوہ میانمیر، برازیل، ٹیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اپنی چھت اپناگھر…
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹائن مائر اور جرمنی کے عوام کو جرمن اتحاد کے دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات مسلسل وسعت پذیر رہیں گے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے نہایت قدر…
تہران(آئی این پی ) ایران حکومت نے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کی خلیج مملک کیخلاف کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حملوں یا جنگ کے تسلسل کے بجائے سیاسی رابطوں اور بات چیت کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثی کارروائیوں اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے.
