Author: Khabrain News

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اب امید نہیں رہی، اگر انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر کاکروچ باہر آئیں گے تاہم یہ معلوم نہیں کہ ان کی سربراہی کون کرے گا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، ایک دوسرے پر الزامات اور طعنے دینے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا جبکہ جماعتوں کو چاپلوس پیدا کرنا بھی بند کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) اٹھارہ دن سے زائد عرصے سے اسلام آباد ایک سیاسی میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈی چوک اور ریڈ زون کے گرد کھڑے کنٹینرز اب صرف رکاوٹیں نہیں رہے بلکہ عوام کے ٹیکسوں پر کھڑا ایک مہنگا حصار بن چکے ہیں۔حکومت اور پی ٹی آئی اپنی اپنی سیاسی طاقت آزما رہی ہیں لیکن اس جنگ کا خرچہ خاموشی سے عوام کی جیب سے وصول کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف شہریوں کو کفایت شعاری کے درس دیے جا رہے ہیں، دوسری طرف دارالحکومت کی سڑکوں پر کھڑے کنٹینرز روزانہ لاکھوں اور…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبوں کی کوتاہیوں کے باعث عوام ریاست سے بددل ہو رہے ہیں، موثر بلدیاتی نظام آئینی طور پر یقینی بنایا جائے،بلدیاتی نظام سے عام لوگ ریاستی نظام کا حصہ بنتے ہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عام لوگ ریاستی نظام کا حصہ بنتے ہیں اور انہیں ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کا احساس ہوتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہم جمہوریت اپنے گھر کے آدمی کو بھی دینے کیلئے تیار…

مزید پڑھیں

ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور اہم پل کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی صبح ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پل کی سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔حملے میں دریائے ڈنیپرو پر واقع پیونچنی ناردرن پل متاثر ہوا۔ پل پر ٹریفک روک دی گئی اور شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا۔یہ اس ہفتے کیف کے اہم پلوں پر روسی حملوں کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیودینی (سدرن) پل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا  ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد موجود ہیں، جبکہ دونوں تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔اپنے بیان میں اختیار ولی خان نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کو اپنا عسکری ونگ اور ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی ونگ بنا رکھا ہے، پی ٹی آئی اور دہشتگرد تنظیموں کے روابط کے شواہد کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کامیابی جمہوریت میں ہے، ہائبرڈ نظام میں نہیں،اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے، مقامی حکومتوں کے لئے این ایف سی میں 30فیصد حصہ مختص کیا جائے،وسائل اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو ایسے شدید خطرات لاحق ہیں جن کا ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے، سب سے خطرناک صورتحال یہ ہے کہ نوجوانوں کا ملک کے مستقبل سے یقین اٹھ جائے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سلام آباد میں معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم الشان فتح کی علامت یادگار فتح کی پروقار عوامی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور کہا گیا یہ قوم کے عزم، شجاعت اور تابناک تاریخ کا نشان ہے، یہ معرکہ حق کی یاد اور شہدا و غازیوں کو خراج عقیدت کی علامت ہے۔ پاکستانیسیاستاے پی پی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتہارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں دفاع وطن کی عظیم داستان کی عکاس اس یاد گار کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس…

مزید پڑھیں

لندن(ویب ڈیسک)لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں آج دو ایرانی نژاد افراد 36 سالہ سلام احمدیان اور 34 سالہ رحمان صالحی پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر مارک لکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ایران میں موجود ایک تیسرے شخص کے رابطے میں تھے جو حملے کی ہدایات دے رہا تھا اور گھر میں دھماکہ خیز مواد بنانے کا طریقہ بتا رہا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یومِ کپور کے موقع پر مانچسٹر کی یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے کلورین بم بنانے کی سازش کی۔ دونوں نے مانچسٹر جیوش میوزیم اور ہیٹن پارک سائناگوگ کی خفیہ ریکی…

مزید پڑھیں

صنعا(این این آئی) یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور تیسرے بڑے شہر تعز میں شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر بھرپور جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔یمنی سرکاری افواج کے مطابق گزشتہ روز تعز…

مزید پڑھیں

فرانس میں تعلیمی نظام اور اسکولوں کی ابتر صورتحال کے خلاف طلبہ کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ مظاہرین اساتذہ اور معاون عملے کی کمی، کلاس رومز میں زیادہ تعداد، ناکافی وسائل، خستہ حال اسکول عمارتوں اور طویل تعلیمی اوقات کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران اسٹراسبرگ، مارسیلے، رین اور پیرس سمیت مختلف شہروں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بعض مقامات پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کیں، اشیا کو آگ لگائی اور پولیس پر پٹاخے یا دیگر اشیا پھینکیں، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔…

مزید پڑھیں