پاکستان میں ہر سال تقریباً 44 ہزار خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں، جس کے باعث یہ ملک میں سب سے زیادہ عام کینسر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق بریسٹ کینسر پاکستان میں کینسر کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے آغاز پر لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی جانب سے منعقدہ آگاہی تقریب میں بھی سامنے لائے گئے۔ ماہرین کے مطابق اگر بریسٹ کینسر کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو علاج کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں، اور تقریباً 98…
Author: Khabrain News
غزہ سٹی کے مغربی علاقے رِمال میں ہفتے کی صبح ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ طبی حکام کے مطابق حملہ الاصالہ بلڈنگ میں ہوا اور اس سے قبل رہائشیوں کو کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا۔ رِمال غزہ سٹی کے گنجان آباد علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں بے گھر فلسطینی بھی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حملہ رات کے وقت ہوا جب زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق میزائل نے نشانہ بنائے گئے اپارٹمنٹ کو نقصان…
سری لنکا نے ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی20 کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ تھارندو رتنا ئیکے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا، تھارندو رتنا ئیکے، وجے کانتھ ویاسکانتھ اور…
اسلام آباد، پشاور(ویب ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات پر مذاکرات کے پہلے دور میں فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ،دوسرا دور آج (ہفتہ کو) ہوگا، ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کو زندگی موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات اور ہسپتال منتقلی کی شرط سے پیچھے نہ ہٹا جائے ، دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسے نہیں چلے گا۔…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریگولیٹری نظام کو مزید موثر، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے قدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) میں اصلاحات کے ذریعے اسے جدید خطوط پر استوار…
پشاور(نیوز ایجنسیاں)شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7خوارج جہنم واصل ہو گئے ۔ سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کیلئے علاقے میں گنجائش محدود کردی ہے۔سکیورٹی فورسز عزم استحکام…
راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں ) کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کسی بھی جواز پر، پْرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کو فیصلہ کْن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں فورم کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لیے…
ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر Baltic خطے میں واقع…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کے یورپی ممالک سے ڈیزل کے ہنگامی ذخائر جاری کرنے کی وارننگ دی ہے۔ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آج جی 7 ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے الگ الگ رابطے کیے اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔صدارتی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون…
تہران(ویب ڈیسک)ایران میں امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں ایک مذہبی لیڈر نے دعوی کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔ منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ مجتبی خامنہ ای نے 30 منٹ تک ریلی میں رک کر اجتماع کو دیکھا۔ واضح رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری سے شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا…
