Author: Khabrain News

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو معاون پائلٹ نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی جسے سینیئر پائلٹ کی بہادری اور عملے کی بروقت مداخلت سے ناکام بنادیا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی عہدیدار نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فضائی کمپنی کی پرواز کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کو پہلی بار کھلے الفاظ میں دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بھارتی پائلٹ…

مزید پڑھیں

لاہور(نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر لیڈر شپ کورس کے شرکاء کا لاہور آمد پر خیرمقدم کیا۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ سینئر لیڈر شپ کورس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔خیبر پختونخوا کے افسروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات دیکھ کر کے پی کے والوں کو بھی رشک آتا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا ہے؟۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کےحوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی فوج کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک انکائونٹر کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)کے گیس کے بڑھتے ہوئے غیر حساب شدہ نقصانات (یو ایف جی )کے مسئلے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک کو درپیش اہم آپریشنل چیلنجز، مالی اثرات اور بڑھتے ہوئے ترسیلی نقصانات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام ، پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مدینہ منورہ پر حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، مقدس شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدینہ منورہ پر حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، مقدس شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ…

مزید پڑھیں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکز اور مدھیہ پردیش میں ہندوتوا بی جے پی کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالاغاٹ کے قبائلی علاقوں میں بیماری اور غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کے بعد بی جے پی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں جبکہ…

مزید پڑھیں

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، صنعا، ریاض، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں) مدینہ منورہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں حوثی اہداف پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4ڈرونز فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات مسترد کر دیں ۔ امام مسجد نبوی نے حوثی حملے کو ناپاک جسارت قرار دیا جبکہ مسلم ممالک نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر امریکہ نے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بیٹریاں سعودی…

مزید پڑھیں

ملتان (نامہ نگار خصوصی) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 سے 5اکتوبر کیلئے ہوں گی۔ پٹرولیم قیمتیں

مزید پڑھیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایکسچینج ریٹ، شرح سود سمیت دیگرمتعدد نکات پراختلاف برقرار ہے جہاں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کو ایندھن پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور  برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفا ق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی، برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی اہم ترجیحات طے…

مزید پڑھیں