Author: Khabrain News

لاہور(نیوز ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کوبلدیاتی انتخابات 14دسمبرکوکرانے کی تجویز دیدی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا۔الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27اکتوبر سے 30اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7سے 11نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12سے 16نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.53فیصد پرپہنچ گئی ہے جب کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.21فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10اشیا سستی اور 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں مرغی7.25اور لہسن 1.85 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے دال چنا 1.30 فیصد مہنگی ہوئی۔اسی طرح ایل پی جی 1.17، انڈے 0.72 اور چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے،…

مزید پڑھیں

لاہور(خبریںڈیجیٹل)برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن نے کرسٹیانو رونالڈو کی حمایت کرتے ہوئے پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تنقید کی ہے۔ مورگن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رونالڈو پرتگال کے قومی کیمپ سے اچانک روانہ ہوچکے ہیں۔رونالڈو نے پرتگال کے کوچ جارج جیزس کی پریس کانفرنس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کے بعد کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کوچ کے مطابق رونالڈو اس بات پر ناراض تھے کہ انہیں ناروے کے خلاف میچ میں ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور(خبریںڈیجیٹل)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔ ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوارا اس نئے ریئلٹی شو میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ…

مزید پڑھیں

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کو شکایت کے طور پر پیش کیا گیا، حالانکہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا۔ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انسان جو بات کہتا ہے، اس کی تشریح، پھر اسے لکھنے کا انداز اور آخر میں لوگوں کی سمجھ مختلف ہوسکتی ہے۔ اداکارہ نے اپنی خالہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری ان کے لیے سب سے بہترین…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق مارچ کے تین اہم مطالبات عمران خان تک رسائی، ان کی اسپتال منتقلی اور مقدمات کی جلد سماعت ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لانگ مارچ جنوبی اضلاع، پشاور، ملاکنڈ اور ہزارہ سے آنے والے قافلوں پر مشتمل ہوگا، جو صوابی میں اکٹھے ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔ ان کے مطابق 4 اکتوبر کو پرامن لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا…

مزید پڑھیں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی، جو 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے قریب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,181 ڈالر ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں سونے کی فی…

مزید پڑھیں

برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن نے کرسٹیانو رونالڈو کی حمایت کرتے ہوئے پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تنقید کی ہے۔ مورگن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رونالڈو پرتگال کے قومی کیمپ سے اچانک روانہ ہوچکے ہیں۔ رونالڈو نے پرتگال کے کوچ جارج جیزس کی پریس کانفرنس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کے بعد کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کوچ کے مطابق رونالڈو اس بات پر ناراض تھے کہ انہیں ناروے کے خلاف میچ میں ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 1,332.47 پوائنٹس کی کمی سے 168,636.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں 0.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری دن کے آغاز میں مارکیٹ مثبت رہی اور KSE-100 انڈیکس 170,688.38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم بعد ازاں منافع کے حصول اور بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 168,567.79 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات میں خام تیل کی بلند قیمتیں، افراطِ زر اور جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال شامل رہیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(عادل عباسی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ہے زرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کا نام تبدیل کرکے سائبر پولیس رکھنے اور ملک کے ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں  تبدیلی سے متعلق تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔ تجاویز میں سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سائبر پولیس کا مشترکہ نظام متعارف کرانے کی سفارش…

مزید پڑھیں