اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے ہائیکورٹ میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر…
Author: Khabrain News
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات اور پیرا فورس کی مبینہ پراسرار خاموشی سے راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا جس سے شہر بھر میں پارکنگ کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر گیا کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی بجائے ٹریفک پولیس نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے چالان اور لفٹر سے گاڑیاں اٹھانا معمول بنا لیا شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز، رہائشی علاقوں کی دکانوں و مارکیٹوں کے ساتھ سڑکوں چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لئے جس سے نہ صرف…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)جوبلی لائف انشورنس، پاکستان کے نجی شعبے کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی نے ملٹی بائیو میٹرک تصدیقی نظام (MBVS) کے مطابق ڈیجیٹل انشورنس آن بورڈنگ سلوشن کو نافذ کرنے، محفوظ ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق کو مضبوط بنانے اور بائیو میٹرک کی بنیاد پر کسٹمر آن بورڈنگ کو فعال کرنے کے لیے Unikrew Solutions کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ تعاون جوبلی لائف کی ڈیجیٹل شناخت اور بائیو میٹرک ٹیکنالوجیز میں Unikrew Solutions کی مہارت کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی اور کسٹمر کے تجربے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔شراکت داری کے ذریعے، جوبلی لائف نادرا کے MBVS…
گوجرخان(بیورو رپورٹ) مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوجرخان شہر اور تحصیل کو درپیش مختلف عوامی مسائل، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، انتظامی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کو گوجرخان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور عوامی نوعیت کے اہم معاملات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، تجاوزات، پرائس کنٹرول اور دیگر شہری مسائل کے حوالے…
راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) چکلالہ کینٹ بورڈ کے افسران و اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث رحیم آباد راولپنڈی میں پل کے قریب سڑک پر بہت بڑا کھڈا پڑ گیا ہے، جس کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھڈا دن کے وقت بھی شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کم ہونے کے باعث اس کا اندازہ نہ ہونے سے موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں، جس سے شہریوں کے…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری فروری 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، نیوٹاون پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے میں 2 نوجوان مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں 2 نوجوانوں کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کی۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے معاملہ پولیس کیس قرار دیتے ہوئے مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کو اطلاع دے دی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ)منتقل کردیا۔…
اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) ستھرا پنجاب کی نا اہلی ، صفائی کے بد ترین نظام کی وجہ سے نجی سرکا ری سکول کے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ، اسا تذہ اور عوام کی ضلعی انتظامیہ سے اصلا ح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حمید تحصیل حضرو جو علاقے کا مرکزی امتحانی سنٹر بھی ہے کے سامنے معمولی سی بارش کے باعث گندا اور آلودہ پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کا سکول پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے،مگر انتظامیہ کے کا نو ں تک جوں…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے حکومت کو مزید مثر اور سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے، کیونکہ جعلی ادویات انسانی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے استعمال سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات انسانی صحت اور زندگی سے براہِ راست وابستہ ہیں، اس لیے جعلی ادویات کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ متعلقہ اداروں کو میڈیکل…
