اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کیئر 1166 پر کام کرن
والے عملے کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،عوام کی خدمت ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر صحت نے کیئر 1166 پاکستان کے پہلے سٹیزن سینٹرل پورٹل کے اجرا کے حوالے سے ایف ڈی آئی میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد ملک کے ہر شہری کو صحت سے متعلق مسائل اور شکایات حکومت تک پہنچانے کے لیے ایک آسان اور موثر ذریعہ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہری بھی صرف ایک فون کال کے ذریعے اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔ اس اقدام سے بالخصوص خواتین، غریب اور محروم طبقات کی آواز سرکاری اداروں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

