Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں پولیس کے 5 مبینہ مقابلے، موٹر سائیکل لفٹر ہلاک، 7 زخمی
    • اکتوبر 66 برسوں کے دوران ملک کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار لاہور پھر دنیا کا آلودہ شہر
    • فلوریڈا میں طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا: تحقیقات
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق رکن اور عالمِ دین کو سزائے موت کی دو الگ سزائوں کا سامنا
    • قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے فوری پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:گورنر سندھ
    • حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان
    • 28لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس بھجوا دیئے گئے
    • لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پارٹی کارکن کامریڈ حاکم سولنگی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
    • اسرائیلی اپوزیشن بلاک کا جلد حکومت سازی کا عمل مکمل کرنیکا عہد
    • بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے۔
    • وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات
    • یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
    • آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے 60 فیصد افراد سائبر حملوں کا شکار
    • عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں33فیصد اضافہ ممکن ہے عالمی بینک
    • عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
    • ایران جنگ ری پبلکنز کو لے ڈوبی ڈیمو کریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری ٹرمپ نے ہار مان لی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی عوام نے جارحیت مسترد کر دی
    • چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک
    • پٹرول7.06 روپے ڈیزل 3.71روپے مزید سستا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اکتوبر 66 برسوں کے دوران ملک کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار لاہور پھر دنیا کا آلودہ شہر

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی، لاہور (نیوز ایجنسیاں) اکتوبر 2026کو گزشتہ 66سال کے دوران ملک کا چھٹا
    گرم ترین اکتوبر قرار دے دیا گیا، گزشتہ ماہ ملک کا اوسط درجہ حرارت 25.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا۔ محکمہ موسمیات نے اکتوبر 2026کی ماہانہ موسمیاتی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اکتوبر 2026میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اکتوبر میں رات کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا، جس کے باعث گزشتہ 66سال میں اکتوبر 2026تیسری گرم ترین راتوں والا مہینہ رہا۔ اکتوبر میں دن کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں اوسط بارش 9.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کا ضلع تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سندھ کا شہر مٹھی اکتوبر کے دوران گرم ترین مقام رہا، جہاں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔گلگت بلتستان کا شہر اسکردو اکتوبر میں ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں اوسط کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ اکتوبر کی سرد ترین رات درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔پنجاب کے علاقے نورپور تھل میں اکتوبر کی سب سے زیادہ یومیہ بارش 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور اکتوبر کے دوران ملک کا سب سے زیادہ بارش والا شہر رہا، جہاں مجموعی بارش 96.1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ ملک میں النینو کی صورتحال برقرار ہے اور بحرالکاہل میں سمندری سطح کا درجہ حرارت معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند میں انڈین اوشین ڈائی پول مثبت مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔دریں اثناء صوبائی دارالحکومت لاہور ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔لاہور میںایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 362 تک پہنچ گئی۔مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کے مطابق اقبال ٹائون میں سب سے زیادہ اے کیو آئی لیول 722 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برکی روڈ پر 455، ماڈل ٹائون میں 362، بیدیاں روڈ پر 264اور ڈی ایچ اے فیز 5میں اے کیو آئی لیول 282 ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث فضا شدید مضر صحت ہو چکی ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا جھنگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی ) 678، ملتان میں 658اور گوجرانوالہ میں 519ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 400 اور فیصل آباد میں 366 تک پہنچ گئی ہے۔طبی ماہرین نے شدید آلودگی کے مدنظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، باہر نکلتے وقت لازمی ماسک کا استعمال کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
    اکتوبر

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی میں پولیس کے 5 مبینہ مقابلے، موٹر سائیکل لفٹر ہلاک، 7 زخمی

      قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے فوری پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:گورنر سندھ

      حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.