Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
    • ایران جنگ ری پبلکنز کو لے ڈوبی ڈیمو کریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری ٹرمپ نے ہار مان لی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی عوام نے جارحیت مسترد کر دی
    • چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک
    • پٹرول7.06 روپے ڈیزل 3.71روپے مزید سستا
    • حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • منی پور تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک مودی سرکار کیخلاف احتجاج میں شدت
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
    • عمران خان ‘ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں پیشرفت ،10 نومبر کو سماعت ہوگی
    • منی پور: مظاہرین کے ہاتھوں جلنے والی گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔۔
    • پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی فوزیہ ممتاز خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • لکی مروت:پولیس سے جھڑپ’ خودکش بمبار سمیت 2دہشتگردہلاک’ تھانے پرحملے میں3اہلکارزخمی
    • پاکستان میں جوڈو کے کھیل بارے آگاہی کی شدید کمی :فوزیہ ممتاز
    • رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماعکا پہلا مرحلہ آج سے شروع
    • سونے کی اونچی چھلانگ؛ قیمت میں 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
    • شاہ محمود قریشی جیل میں چہل قدمی کے دوران گر پڑے، گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں
    • عوام کی خدمت ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:مصطفی کمال
    • سپر ٹیکس کے بتدریج خاتمے کیلئے کام شروع کردیا: چیئرمین ایف بی آر
    • امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی
    • پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دورِ حکومت کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا: امیر مقام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چودھری سالک حسین کرپشن کے الزامات بارے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر ہے جبکہ وفاقی وزیر چودھری سالک کا کہنا ہے کہ ابھی نوٹس نہیں ملا، بیان پر قائم ہوں، جواب دوں گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود ثبوت کے بغیر بے بنیاد الزامات لگانا انہیں زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ سالک حسین نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کرنے کا خود اعتراف کیا تھا، تاہم آج وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، سرکاری عہدے کا فائدہ بھی اٹھانا اور ساتھ ہی الزام تراشی کرنا قابل قبول نہیں، ایسا نہیں چلے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سالک حسین کے بھائی بھی گزشتہ روز ان کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، اس لیے اب انہیں اپنے الزامات کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن لینے سے کام نہیں چلے گا۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے دو سال کے دوران کھربوں روپے کے منصوبے شروع کیے اور مکمل کیے ہیں، کوئی ناقد بھی ان منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سالک حسین خود کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس شواہد نہیں، لیکن دوسری جانب انہوں نے الماریاں بھرنے کے الزامات لگائے ہیں، اب انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عائد کیے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا بیان میری سیاسی سمجھ سے باہر ہے لیکن اگر یہ مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو سمجھ میں آتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری سالک میرے لیے بہت محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا مجھے اپنے بزرگوں جیسا احترام ہے لیکن ان کا پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ تمام مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری صاحب ماشا اللہ مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، دونوں حکومتوں کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، مل کر جہاد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے کہ مریم نواز کی حکومت کو ٹارگٹ کرکے پنجاب و وفاق میں اپنے لیے جگہ بنائی جائے اور سیاسی مستقبل محفوظ کیا جائے تو پھر سمجھ آتا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ مریم نواز جس طرح پنجاب کے شہروں اور دیہات کی خدمت کر رہی ہیں اور حکومت پنجاب خدمت کے جو نئے معیار قائم کررہی ہے، اس سے مخالفین کے لیے چیلنج بہت مشکل ہوگا۔ادھر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے لیگل نوٹس کا ابھی سنا ہی ہے مل جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں اور ان شااللہ لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی تعیناتی سے متعلق الزام بالکل من گھڑت ہے، کرپشن سے متعلق بیان میرا ذاتی ہے، میں نے اپنے بھائی سے انٹرویو دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی بات نہیں کی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دو دن پہلے ان کا بیان نکال لیں انہوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔
    عظمیٰ بخاری

    Khabrain News

      Keep Reading

      فتح جنگ :پیرا فورس کی عدم توجہی ،فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ۔

      لاہور:باغ جناح میں 176 سال پرانا کوئین ساگو پام درخت پوری طرح پتوں سے بھرا نظر آرہا ہے۔

      لاہور جمخانہ قلب میں نا خوشگوار واقعہ امیرزادوں کی گالی گلاچ لڑائی جھگڑا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.