اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈ کی سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
