لاہور (خبریں ڈیجیٹل) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی فوزیہ ممتاز نے خبریں ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جوڈو کے کھیل کے حوالے سے آگاہی کی شدید کمی ہے جبکہ یہ کھیل ناصرف صحت مند سرگرمی فراہم کرتا ہے بلکہ موجودہ دور میں سیلف ڈیفنس (خود حفاظتی تدابیر) کیلئے بھی نہایت اہم ہے۔فوزیہ ممتاز نے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوڈو کا آغاز اپنی والدہ کی سپورٹ سے کیا، بعد ازاں 10 سال تک پاکستان آرمی کی نمائندگی کی اور مختلف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ عالمی سطح پر ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ بھارت میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی پر ان کے والدین اور کوچز کو ان پر بے حد فخر ہے۔?فوزیہ ممتاز کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تربیت اور اعلیٰ سہولیات میسر ہوتی ہیں، جبکہ ہمارے ہاں سہولیات کی کمی کے باوجود کھلاڑی اپنے جذبے اور جنون کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ پاکستان میں اکثر لوگ جودو اور کراٹے کو ایک ہی گیم سمجھتے ہیں حالانکہ دونوں میں نمایاں فرق ہے۔?انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول یعنی سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بچوں اور بالخصوص بچیوں کے لیے جودو کے پلیٹ فارم اور کلبز قائم ہونے چاہئیں۔ اس سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ بچیوں کو خود حفاضتی تدابیر کا ایک بہترین طریقہ بھی میسر آئے گا۔?حکومتی سرپرستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے مختصر تربیتی کیمپ فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پالیسی کے مطابق 10 لاکھ روپے (1 ملین) کا انعام دیا گیا تھا۔ تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ کلبز اور تعلیمی اداروں میں مارشل آرٹس کی ترغیب دینے کے لیے مزید اقدامات کرے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
فوزیہ ممتاز
بریکنگ نیوز
- لکی مروت:پولیس سے جھڑپ’ خودکش بمبار سمیت 2دہشتگردہلاک’ تھانے پرحملے میں3اہلکارزخمی
- پاکستان میں جوڈو کے کھیل بارے آگاہی کی شدید کمی :فوزیہ ممتاز
- رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماعکا پہلا مرحلہ آج سے شروع
- سونے کی اونچی چھلانگ؛ قیمت میں 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
- شاہ محمود قریشی جیل میں چہل قدمی کے دوران گر پڑے، گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں
- عوام کی خدمت ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:مصطفی کمال
- سپر ٹیکس کے بتدریج خاتمے کیلئے کام شروع کردیا: چیئرمین ایف بی آر
- امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی
- پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دورِ حکومت کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا: امیر مقام
- ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای
- ملتان : ”خبریں”فورم میں محمد رفیق رجوانہ’ مخدوم احمد محمود’ سنیٹر عون عباس بپی’ ندیم قریشی’ احمد حسین ڈیہڑ’ رانا اعجاز احمد نون’ عاشق علی شجرا مخدوم راجن بخش گیلانی’ڈاکٹر خالد خاکوانی’ چودھری خالد وڑائچ اظہار خیال کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کی شکست فلسطینیوں اور ایران عوام پر ظلم کی سزا ملی سیاسی شخصیات
- ”ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں” ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد وائٹ ہائوس کا دلچسپ پیغام
- ضدی ٹرمپ کی 5ایسی پالیسیاں جو الیکشن میں شکست فاش کا باعث بنیں
- وزیراعلیٰ مریم نوازحسن ابدال میں اپنی چھت اپنا گھر کے تحت مکان بنانیوالے ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ کے گھر کا علامتی افتتاح کر رہی ہیں۔
- اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
- ریاست منافقت کرتی’ جواب دیا تو ریفرنس آجائے گا: جسٹس اعجاز اسحق
- مریم نواز کا خانیوال بیوٹی فیکشن پلان میں گھپلوں کا نوٹس ٹھکیدار کی گرفتاری سابق ڈ سی کو شامل اورتفتیش کرنے کا حکم
- پاکستان ‘ برطانیہ کا دہشت گردی خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
