Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
    • ریاست منافقت کرتی’ جواب دیا تو ریفرنس آجائے گا: جسٹس اعجاز اسحق
    • مریم نواز کا خانیوال بیوٹی فیکشن پلان میں گھپلوں کا نوٹس ٹھکیدار کی گرفتاری سابق ڈ سی کو شامل اورتفتیش کرنے کا حکم
    • پاکستان ‘ برطانیہ کا دہشت گردی خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کی خوشی میں شہری خوشی کااظہارکررہے ہیں۔
    • عبدال السید آدم حماوی رشیدہ طلیب نبیلہ سید لہان عمر
    • سعودی عرب کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کا اعلان
    • مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کے گرد نیب کا گھیرا تنگ 10 نومبر کو طلب
    • وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • سعودی عرب کے ساتھ 3ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا: محمد اورنگزیب
    • 2050 تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
    • نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
    • نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
    • نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
    • خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا خانیوال بیوٹی فیکشن پلان میں گھپلوں کا نوٹس ٹھکیدار کی گرفتاری سابق ڈ سی کو شامل اورتفتیش کرنے کا حکم

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ
    گھپلوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی پر سابق ڈی سی خانیوال کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری اور ریکوری کا حکم بھی دے دیا۔خانیوال کے اکبر بازار کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا ٹھیکیدار ایڈوانس پیمنٹ لیکر فرارہوگیاہے۔اکبر بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل میں بے جا تاخیر بھی کی گئی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عالمی شہرت یافتہ اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام پنجاب کے ہربے گھرخاندان کے لئے امید کی روشن کرن بن رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپناگھر کیلئے سوا دو لاکھ لون کاٹارگٹ پورا ہونے پر اظہارمسرت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف حسن ابدال کے نواحی علاقے میں ریٹائرڈ حوالدار کے گھرپہنچ گئیں اور اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بننے والے مکان کا علامتی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریٹائرڈ حوالدار اعتبارشاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں نئے گھر کی مبارکباد پیش کی۔ ریٹائرڈ حوالدار اعتبارشاہ نے اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت مکان بنانے کی رودادسنائی اور کہا کہ پلاٹ تھا اورگھر بنانے کیلئے غیبی امداد کا منتظر تھا،اللہ نے ”اپنی چھت اپنا گھر” کے تحت 15لاکھ دیئے اور گھر بن گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نیا گھربننے کی خوشی میں اعتبار شاہ اوران کی فیملی کو تحائف بھی پیش کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ سے کھانا کھلانے کی فرمائش کی جس پر بھنڈی اور دال کا سالن پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رغبت سے ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ کے گھر کھانا کھایا اور سادہ کھانے کی کی لذت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتبار شاہ اور اہل خانہ جذباتی ہوگئے۔قبل ازیں راولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم کر دیا گیا۔ حسن ابدال جیسے دوردراز علاقے میں سپیشل بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس جیسی بڑی نعمت میسرہے۔ حسن ابدال میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن کا باقاعدہ کا آغازکر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچیوں کیساتھ مل کر سینٹر آف ایکسی لینس کا باضابطہ افتتاح کیااور سپیشل بچیوں کا ہاتھ پکڑ کر سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹر آف ایکسی لینس میں سماعت، قو ت گویائی سے محروم بچوں کیلئے سپیشل کلاس روم دیکھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیدائشی جسمانی معذوری کا شکار بچوں کا کلاس اور طریقہ تدریس کا مشاہدہ کیا، میوزک روم اور ایکٹویٹی روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میوزک روم میں موجود سپیشل بچی سویرا کا ”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر” گانا سن کردروازے سے پلٹ آئیں اور اسے پیار کیا۔ سپیشل بچی نے مریم نوازشریف کے لئے ”شب غم مجھ سے ملکر ایسے روئی……ملا ہو جیسے صدیوں بعد کوئی”بھی سنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ کرملی نغمہ بھی گایااوربچوں کو باری باری پیار،دعائیں اوراظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کلاس روم میں سپیشل بچے سفیان نے واٹس ایپ دینے کی معصوم خواہش کا اظہار کیاتو وزیراعلیٰ مسکرادی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سپیشل بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنا کر کارڈ بھی پیش کیے۔ اس موقع پربازواورٹانگوں سے محروم ننھے احمد علی کی باتیں سن کروزیراعلیٰ مریم نوازشریف سمیت تمام شرکاء آنسو نہ روک سکے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے احمد علی کو پیار کیا اورخاص طورپر تصویر بنوائی۔ سپیشل بچے احمد علی نے کہا کہ جب میں پید ا ہوا تو میرے والدین رو دیئے کہ یہ بچہ کیسے زندگی گزار سکے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کو سپر ہیرو قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تیزاب سے جھلسنے والی بچی اوراس کی والدہ سے خصوصی ملاقا ت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل اٹک کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج پیش کیا ہے۔ اٹک کی 122 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ان میں 31.75ارب کی لاگت سے 186 سکیمیں لائی گئی ہیں۔ اٹک ضلع میں پہلی مرتبہ 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس بیک وقت شروع کیے گئے۔ اٹک میں 23.25 ارب روپے کی لاگت سے روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 سکیمیں شامل ہیں جبکہ 8.5 ارب روپے کی لاگت سے 127 ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں۔ روڈمیگا پراجیکٹس میں 43.95 کلومیٹر طویل فتح جنگ، پنڈی گھیپ روڈ،ڈھوک لاہم تا جھمات روڈبھی شامل ہیں۔ اٹک کے روڈمیگا پراجیکٹس میں میٹھال چوک تا ڈھوک پٹھان سڑک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اٹک ضلع کے82 مریم نواز کلینک اور ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل ہوچکی ہے۔ و حسن ابدال اور فتح جنگ میں نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔زیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اٹک میں ماڈرن چلڈرن ہوم، ماڈل ایگری مال، حضرو میں اراضی ریکارڈ سینٹربھی بن رہا ہے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

      ریاست منافقت کرتی’ جواب دیا تو ریفرنس آجائے گا: جسٹس اعجاز اسحق

      پاکستان ‘ برطانیہ کا دہشت گردی خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.