Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عبدال السید آدم حماوی رشیدہ طلیب نبیلہ سید لہان عمر
    • سعودی عرب کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کا اعلان
    • مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کے گرد نیب کا گھیرا تنگ 10 نومبر کو طلب
    • وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • سعودی عرب کے ساتھ 3ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا: محمد اورنگزیب
    • 2050 تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
    • نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
    • نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
    • نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
    • خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
    • چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
    • انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
    • چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
    • میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
    • سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کے گرد نیب کا گھیرا تنگ 10 نومبر کو طلب

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیرِ مواصلات اسعد محمود کو مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے طلب کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10نومبر کو صبح 11بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دورِ وزارت (2022 تا 2023)کے دوران پاکستان پوسٹ آفس میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3ہزار 938اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی تھی تاہم مبینہ طور پر 4ہزار 252افراد بھرتی کیے گئے۔نوٹس میں الزام عائد کیا گیا کہ کابینہ کمیٹی کی ہدایات کے برخلاف 2ہزار 646ختم شدہ اسامیوں پر بھی بھرتیاں کی گئیں۔نیب کے مطابق کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریاں کی گئیں۔نوٹس میں جعلی اور بوگس دستاویزات، زائد العمر امیدواروں کی بھرتیوں اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی شامل ہیں۔نیب نے خبردار کیا کہ طلبی کے نوٹس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے نے انہیں 2 نومبر کو صبح 11 بجے پاکستان پوسٹ آفس میں بھرتیوں سے متعلق مبینہ سنگین بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔ادھر مالی بے ضابطگیاں اور قانونی خلاف ورزیاں ،سربراہ جے یو آ ئی ( ف) مولانا فضل الرحمان کو ایک اور دھچکا ، رفقا کیخلاف بھی مختلف ادارے متحرک ، قریبی ساتھی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔تفصیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر مختلف ادارے متحرک ہو چکے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔امان اللہ کو ایف آئی اے نے متعلقہ انکوائری میں دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد سمیت 4 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔امان اللہ کو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد کو ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا ہے ۔ امان اللہ G-6/4گلی نمبر 83اسلام آباد میں اس گھر کے مالک ہیں جس میں مولانا فضل الرحمان رہائش پذیر ہیں ۔
    اسعد محمود

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      عبدال السید آدم حماوی رشیدہ طلیب نبیلہ سید لہان عمر

      سعودی عرب کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

      وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.