ریاض،صنعا(نیوز ایجنسیاں )سعودی عرب کی کابینہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور جی 20 کے ساتھ علاقائی استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فورسز نے حوثی باغیوں کے اجتماعات اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 1208 حملے کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان نے دعوی کیا کہ الجوف اور مارب کے محاذوں پر تقریبا 370 حوثی جنگجوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ تقریباً 120 گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ حکومتی فورسز کی حوثیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں بعض محاذوں پر اہم پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کیا گیا اور ان پوزیشنز پر دوبارہ قبضے کی حوثیوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ادھرریاض میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔سفارت خانے کے مطابق ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورت حال تیزی سے مزید سنگین ہوسکتی ہے۔امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لئے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ہدایت کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لئے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں یمن کی سرحد سے 20 میل کے اندر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔
جواب
بریکنگ نیوز
- مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی
- لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی
- فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ
- BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان
- فاطمہ ثناء کا پہلا ویمنز بگ بیش لیگ مشن مکمل قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپس
- بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے
- نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے
- صدرٹرمپ کی نیٹو سربراہ مارک روٹے سے اہم ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہائوس
- حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
- پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
- خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
- مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
- ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
- ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
- صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
- شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
- سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
- بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
