کراچی (این این آئی) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پانچ مبینہ مقابلوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 7 زخمیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اتوار بازار کلفٹن بلاک 2 کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 40 سالہ منظور احمد ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔شارع نورجہاں پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹینکی گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی باہمی اعتماد’ یکجہتی کا مظہر ہے: شزا فاطمہ خواجہ
- کراچی میں پولیس کے 5 مبینہ مقابلے، موٹر سائیکل لفٹر ہلاک، 7 زخمی
- اکتوبر 66 برسوں کے دوران ملک کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار لاہور پھر دنیا کا آلودہ شہر
- فلوریڈا میں طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا: تحقیقات
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق رکن اور عالمِ دین کو سزائے موت کی دو الگ سزائوں کا سامنا
- قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے فوری پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:گورنر سندھ
- حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان
- 28لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس بھجوا دیئے گئے
- لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پارٹی کارکن کامریڈ حاکم سولنگی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
- اسرائیلی اپوزیشن بلاک کا جلد حکومت سازی کا عمل مکمل کرنیکا عہد
- بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے۔
- وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات
- یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
- آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے 60 فیصد افراد سائبر حملوں کا شکار
- عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں33فیصد اضافہ ممکن ہے عالمی بینک
- عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
- ایران جنگ ری پبلکنز کو لے ڈوبی ڈیمو کریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری ٹرمپ نے ہار مان لی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی عوام نے جارحیت مسترد کر دی
- چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک
