ساہیوال (آئی این پی) ساہیوال میں پٹرول کے پیسے مانگنے پر ایک کار سوار پمپ ملازم کو ڈیڑھ کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ گھسیٹتا رہا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔ تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں ایک کار سوار نے پٹرول کے پیسے مانگنے پر پمپ ملازم پر بدترین تشدد کرتے ہوئے اسے ڈیڑھ کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ گھسیٹا، جس کے نتیجے میں ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک کار سوار نے پٹرول پمپ سے 15 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوایا، تاہم جب پمپ ملازم نے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے اور اسے بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہوئیں، امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا ممبر ہے، امتیاز اسلم کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ گرفتار ہوئے جنہوں نے اسلحہ کشمیر لے کر جانا تھا، اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترکیہ کی عدالت کے صدر عمر کرکز کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید امجد علی شاہ ترکیہ کی عدالت کے صدر عمر کرکز کو سووینئر دے رہے ہیں۔
واشگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک سے تعلق رکھنے والے سٹیون ایرکسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریبا 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ اٹھا کر مکمل کر لی۔سٹیون نے ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن میں 16 انچ کا پیزا باکس ہاتھ میں اٹھا کر دوڑ لگائی، جسے اینڈولینیز پیزیریا نے خصوصی طور پر میٹالیکا میوزک بینڈ کے البم کور کی طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔
لاہور (جنرل رپورٹر)سموگ کے وار تیز، لاہور کے 6بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہفتے کے دوران 18ہزار سے زائد مریض رپورٹ،نمونیہ اور چیسٹ انفیکشن کے 1400سے زائد مریض، بچے، بزرگ اور دمہ و دل کے مریض سب سے زیادہ خطرے میں ۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کی زہریلی فضا نے شہریوں کی صحت کو خطرات سے دوچار کر دیا، بچوں اور بزرگوں سمیت سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد متاثر ہونے لگے۔ہسپتالوں کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں میو ہسپتال میں 5ہزار، سروسز ہسپتال میں 4ہزار سے زائد، جناح ہسپتال میں 3500اور چلڈرن ہسپتال میں 3ہزار سے زائد…
لاہور(آئی این پی )لاہور میں سرکاری آٹے باقی صفحہ6بقیہ نمبر 20 کے بعد فلور ملوں کے 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ۔ 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 2350 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 10 کلوگرام سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 175 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے نجی اور سرکاری آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے ایس پیز کی ترقی کے لیے 61ڈی ایس پیز کا ریکارڈ طلب۔ آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر کی جانب سے ڈی ایس پی جنرل ایگزیکٹو برانچ سے ایس پی (BS-18) کے عہدے پر ترقی کے لیے 61افسران کی مالی دیانت، پیشہ ورانہ صلاحیت، عمومی شہرت، ذمہ داری نبھانے کی اہلیت اور کریمنل ہسٹری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی۔ مراسلے کے مطابق محکمانہ پروموشن بورڈ (DPB) کا اجلاس جلد متوقع ہے۔ متعلقہ افسران کا ریکارڈ اور سزاوں کی تفصیلات 30 نومبر 2026 تک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
لاہور (کرائم رپورٹر )آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ آر پی او نے ڈی پی او ارسلان زاہد کے ہمراہ نگر کیرتن کے جلوس کا وزٹ کیا اور بابا گورونانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے آر پی او کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آر پی او نے سکھ یاتریوں سے ملاقاتیں کیں اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سکھ یاتریوں نے آر پی او کو فول پروف سکیورٹی انتظامات اور پولیس تعاون کا شکریہ ادا…
