Author: Khabrain News

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ کے آسمان پر پیر کی صبح چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا ایک انتہائی دلفریب منظر دیکھا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال میں دوسرا موقع ہوگا جب چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا اور یہ انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق چاند مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ اور 31 سیکنڈ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ ) پر اپنی انتہائی بلندی پر پہنچ جائے گا۔ اس وقت…

مزید پڑھیں

پشاور،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور…

مزید پڑھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا مخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔اپنے حلقے کے دورے کے دوران نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو فی الحال دھرنا مخر کردینا چاہیے، حکومت مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کرے۔ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو…

مزید پڑھیں

جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہروں سے  معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی ہوتی ہے جن کاکہنا ہے کہ یقین دہانیوں اور متعدد درخواستوں کے باوجود ان کی جائز شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات، غیر محفوظ روزگار اور یوٹیلیٹی اخراجات میں اضافے نے محنت کش خاندانوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں…

مزید پڑھیں

صنعا(نیوز ایجنسیاں )یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ملک بھر میں 257 کارروائیوں کے نتیجے میں700 حوثی جنگجو مارے گئے ، سعودی اتحاد نے ریاض کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کی تردید کی ہے۔ یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے حوثی ملیشیا کے اس دعوے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے الشرق الاوسط کو انٹرویو میں بتایا حوثی ملیشیا کو تعز میں جس صورتحال کا سامنا ہے اور یمنی مسلح افواج اور…

مزید پڑھیں

کراچی(ویب ڈیسک) صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمیوں کو ایتھوپین ایئرلائن لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے زخمی اور میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان جب کہ جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ورثا موجود ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم کے…

مزید پڑھیں

کابل(نیوز ایجنسیاں) افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں طالبان رجیم کیخلاف 68کارروائیاں کی گئیں جن میں 102اہلکار ہلاک جبکہ48زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں کا دائرہ وسیع 2 ہو گیا، جہاں مختلف صوبوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے یو ایف، این آر ایف اور این آئی ایف کی حالیہ کارروائیوں میں طالبان رجیم کے 23اہلکار ہلاک اور 15زخمی ہوئے ہیں۔ان کارروائیوں میں متعدد چوکیاں، گاڑیاں اور انٹیلی جنس مراکز بھی متاثر ہوئے، مزاحمتی گروپوں نے طالبان رجیم کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئرسیاستدان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں، اس کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں جبکہ کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں۔اپنے ایک پیغام میں زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے دھاگے کابل سے ملتے ہیں، ایسی صورتحال میں مذاکرات کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی فراخ دلی کے ساتھ 12 گھنٹے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے، پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم بھی مذاکرات کی کامیابی چاہتی تھی اور مذاکرات کے دوران…

مزید پڑھیں

صنعا(ویب ڈیسک)یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی باغیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے رشاد العلیمی نے کہا کہ فوجی کارروائی کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاست اور اس کے اداروں کی عملداری بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے اور ریاستی عملداری کو وسیع کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کر رہے ہیں۔رشاد العلیمی…

مزید پڑھیں

لدھڑ (این این آئی)پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دونوں پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ،بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید عظمت رسول اور محسن جٹ کو آبائی گائوں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید قصور کے شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ اگر بزدل بھارتی فورسزمیں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں۔سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھنانے اقدام…

مزید پڑھیں