مری (نمائندہ خبریں) مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان مال روڈ سے ملحقہ قدیم لوئر مال کی تزئین و آرائش کا کام چھ ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، دکانوں کے سامنے کھودی گئی نالیاں کھلی پڑی ہیں جبکہ گندگی اور بدبودار پانی سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ کام کی سست رفتار، کئی کئی روز کام بند رہنے اور تعمیراتی میٹریل کے معیار پر بھی تاجروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات اور برفباری کا سیزن قریب آنے کے باعث تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاجروں اور رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر مری اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی رفتار تیز کرکے سردیوں میں سیاحوں کی آمد سے قبل لوئر مال کی اپ گریڈیشن مکمل کروائی جائے۔
