لاہور(آئی این پی )لاہور میں برطانوی نژادشہری کی بینک ڈکیتی کی تفتیش میں پیشرفت ، پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزم سبحان چھ سال سکاٹ لینڈ میں ٹیکسی چلاتا رہا، ملزم نے اپریل میں سیالکوٹ سے 45 ہزار میں پستول خریدا۔پولیس نے کہا کہ پستول کے لئے گولیاں 20 ہزار روپے میں ٹھوکر نیاز بیگ سے خریدیں، ملزم واردات سے قبل 16 ستمبر کو پاکستان آیا، واردات کے لئے ملزم نے باقاعدہ بینک کی ریکی کی۔ پولیس کے مطابق بینک کا انتخاب پارکنگ کی جگہ اور نقل و حرکت میں آسانی دیکھ کر کیا، ملزم کو اسلحہ فروخت کرنے والے…
Author: Khabrain News
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، انسدادِ دہشت گردی ترمیمی قانون 2026 کیخلاف آئینی درخواست دائر، محمد اعجاز شفیع ایم پی اے اور شیخ امتیاز محمود ایم کی جانب سے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون بنیادی حقوق، منصفانہ ٹرائل، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی آئینی تقسیم سے متعلق اہم سوالات پیدا کرتا ہے، درخواست میں خصوصی سکیورٹی مقدمات کے نام سے ایک ایسا نظام وضع کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے جس کے تحت ایک خفیہ نامزد اتھارٹی کسی مقدمے یا مقدمات کے پورے زمرے کو خصوصی سکیورٹی مقدمہ قرار دے سکتی ہے،…
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے دوٹوک کہا ہے کہ جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر حق جواب استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت قراردادوں پر عمل درآمد سے انکار…
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی بانی کی ہدایت کے بغیر استعمال نہیں کیا جاسکتا، لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت جو ہدایات دے گی، ان پر عمل کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ کے اخراجات سے متعلق سوال پر کہا کہ انہوں نے ماضی میں پارٹی کی احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے لئے ذاتی وسائل بھی استعمال کئے ، اس مقصد…
لاہور (این این آئی) لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوئے،جن میں سے نو کو معمولی چوٹیں آئیں اور موقع پر طبی امداد دی گئی۔ایک زخمی مسافر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے،قصوروار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔
لاہور(این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی لو پروفائلنگ کے دوران آف لوڈنگ کے باعث مسافروں کے احتجاج اور ایف آئی اے عملے سے تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے موبائل فون پر ویڈیوز بنانے اور عملے سے بدکلامی پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طلب کرلیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والے 2 مسافروں عمر اور ابوبکر کی ایف آئی اے کی جانب سے آف لوڈنگ پر احتجاج کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ دونوں مسافر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز یو ایل 154 کے ذریعے کولمبو روانہ…
لاہور (این این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے نام پر ہونے والی جعلسازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ایچ ای سی کے مطابق جعلساز جعلی فون کالز کے ذریعے ڈگری اٹیسٹیشن، ایکولینس اور دیگر سروسز کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر ادارے کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
کراچی(این این آئی) سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو آئندہ 4 برس کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاہور (این این آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی نظام فلاپ ہو چکا، گزشتہ 3سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں،صوبوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل مسئلہ نااہلی ہے، جب تک نااہلی اور ناقص حکمرانی کے ذمہ دار افراد کا احتساب نہیں کیا جائے گا، نظام موثر طور پر نہیں چل سکے گا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نظام بالکل فلاپ ہو چکا ہے تاہم اس کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوا جب محسن نقوی نے بھی اس حوالے سے بات…
لاہور(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمانسی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے را کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دیگر گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن، بابر کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ ،3 آئی ای ڈی بم ،12ڈیٹونیٹرز اور 35فٹ فیوز وائر برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13مقدمات درج کر لیے گئے۔
