لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر سکندرحیات کی تصنیف A Leadership Odyssey: Muslim Separatism and the Achievement of the Separate State of Pakistan( آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، 2021/2024) پر ایک علمی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب قائداعظم محمد علی جناح کے 150 ویں یومِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں بھی منعقد کی گئی جس کا مقصد ان کی قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد پر غور و فکر کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ایف سی کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، چیئرپرسن شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ افتخار، ڈائریکٹر سنٹر فار ساتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ناہید ایس گورائیہ، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر چمن حسین سمیت ممتاز ماہرینِ تعلیم، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکا نے مسلم علیحدگی پسندی کے تاریخی ارتقا اور قیامِ پاکستان میں کردار ادا کرنے والی سیاسی قیادت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات نے اپنی کتاب کے بنیادی نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں مسلم علیحدگی پسندی ایک تاریخی عمل کے نتیجے میں پروان چڑھی، جس پر مذہبی و ثقافتی اختلافات، برطانوی نوآبادیاتی دور کے آئینی انتظامات، نمائندہ سیاست اور مسلم قیادت کی سیاسی حکمتِ عملیوں نے اثرات مرتب کیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی دور میں عددی اکثریت اور اقلیت کی بنیاد پر نمائندہ اداروں کے قیام نے مسلمانوں میں اہم سیاسی خدشات پیدا کیے کیونکہ انہیں ہندو اکثریتی نظامِ حکومت میں مستقل سیاسی محرومی کا اندیشہ تھا۔ آئینی تحفظات کی ناکامی اور کانگریس کی قیادت کی جانب سے مسلمانوں کے سیاسی مطالبات کو تسلیم کرنے میں عدم آمادگی نے علیحدگی پسند سیاسی تحریک کو مزید تقویت دی۔ انہوں نے چھ اہم مسلم رہنمائوں سر سید احمد خان، آغا خان سوم، سید امیر علی، مولانا محمد علی، علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ ان رہنمائوں نے مختلف ادوار میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق اور مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ پروفیسر سکندر حیات کے مطابق سر سید احمد خان نے اکثریتی طرزِ حکمرانی کے سیاسی اثرات کو محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کو ایک الگ سیاسی تشخص اور دائرہ کار تشکیل دینے کی ترغیب دی۔ آغا خان سوم نے 1906 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سید امیر علی نے لندن مسلم لیگ کے قیام اور جداگانہ انتخابات کے حق میں آواز بلند کرکے مسلمانوں کی سیاسی تنظیم سازی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔
بریکنگ نیوز
- نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک ملاقات کررہے ہیں۔
- پنجاب یونیورسٹی’پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام علمی مذاکرے کا انعقاد
- پاکستان چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل در آمد کا فیصلہ
- لیبیا کشتی حادثہ جان بحق ہونیوالوں میں 35 پاکستانی بھی شامل
- بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش
- لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد بچائو کی کوشش کررہے ہیں۔
- سعودیہ کا 4 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعوی
- بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت
- پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
- خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
- مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
- کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
- پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
- مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
- صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
- پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
