کراچی(نیٹ نیوز)بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرتعمیر 6 منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، 14افراد زخمی ہیں جبکہ ملبے سے تین لاشیں نکال لی گئیں، متعدد افراد کے ملبے میں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیوحکام کے مطابق بلوچ کالونی شارع فیصل کے قریب عمارت گرنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پر روانہ ہو گئے، ہیوی مشینری بھی جائے حادثہ پر طلب کرلی گئی۔امدادی ادارے 1122کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کی ٹیم نے کے ای سی ایچ ایس بلاک 4، قبا مسجد کے قریب منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 3لاشیں اور 14زخمی افراد کو نکال کر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)منتقل کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق 14زخمیوں میں نادر حسین ولد علی نواز عمر 39سال، احمد ولد ظفر عمر 17سال، لال خان ولد شوکت علی عمر 35سال، عزیز الحق ولد حبیب الرحمان عمر 22سال، روح اللہ ولد محمود جان عمر 22سال، نوید ولد مشاقت خان عمر 24سال، واصل خان ولد خان محمد عمر 25سال، بلال ولد روح اللہ عمر 25سال، ایک نامعلوم شخص عمر 25سال، عطا اللہ ولد تاج بار خان عمر 26سال، عزیز الحق ولد نبی داد عمر 20سال، وقار خان عمر 22سال، ایم احسن ولد ایم اکرم عمر 22 سال، ایم مکی ولد اللہ دتہ عمر 35 سال شامل ہیں۔ملبے میں دبے مزید ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر عابد جلال نے میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ ہم نے بلڈنگ میں جانے کے لیے اب تک تین راستے بنالیے ہیں، ہم اندر موجود افراد کی تعداد کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، کوشش ہے کہ اندر موجود افراد کو جلد از جلد ریسکیو کیا جاسکے۔اسی طرح چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ 6منزلہ عمارت زیرتعمیر تھی، 20کے قریب مزدور اندر ہونے کا بتایا جا رہا ہے جب کہ رنگ و روغن کرنے والے بھی اتنے ہی افراد اندر موجود ہیں، مجموعی طور پر 40 سے 45 افراد بتائے جارہے ہیں جو یہاں کام کر رہے تھے۔جناح اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، متاثرین کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، متاثرہ افراد کی عمریں 17 سے 39 سال کے درمیان ہیں، تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے، متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔یہ عمارت گرنے کی ممکنہ ابتدائی وجہ سامنے آئی ہے جس میں مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے پلر کے ساتھ بورنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ بورنگ کی وجہ سے پلر اور بنیاد کا کچھ حصہ متاثر ہوا، پلر کے ساتھ بورنگ کی وجہ سے عمارت مسلسل لرز رہی تھی اور یقینا بورنگ کی وجہ سے پلر کمزور ہوا اور جس وقت عمارت گری اس وقت بھی بورنگ کا کام جاری تھا۔ایس ایس پی ایسٹ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور عمارت کے اطراف سکیورٹی و امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کردیے۔ذرائع ایس بی سی اے نے کہا کہ منہدم والی عمارت کا نقشہ بیسمنٹ گراونڈ پلس 1 منظور تھا، مبینہ طور پر ایس بی سی اے کی سرپرستی میں گراونڈ پلس 6 بنادیا گیا۔
عمارت زمین بوس
بریکنگ نیوز
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
- مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
- کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
- پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
- مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
- صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
- پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
- مریم نواز کا ہر ڈویزن میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان پنجاب کا بینہ اجلاس متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
- مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
- نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کے بجائے آئینی طریقہ اختیار کیا جائے: بیرسٹر گوہر
- پاکستان میں2روز کے لئے متعدد فضائی راستے بند
- بانی PTI پیسہ پاکستان لائے لیکن جیل میں ہیں:وکیل’اسلام آباد ہائیکورٹ نے
- پاکستانی خلا بازمحمدذیشان علی کاخلائی اسٹیشن پرچینی خلابازوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- پاک چین دوستی کہکشاں تک جا پہنچی شینزو24 کامیابی سے خلائی سٹیشن سے منسلک
- پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش عوام کو فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیح شہباز شریف
