پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل(اے آر ڈی سی)کا اہم اجلاس کل منعقد ہوگا۔ قبائلی عمائدین پر مشتمل کونسل کا پشاور میں یہ تیسرا اجلاس ہوگا جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر، 12 نامزد اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر یحیی اخونزادہ اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں 12 نامزد اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، حکومتی اقدام کے تحت 180 دنوں میں 100 اہداف حاصل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔دورانِ اجلاس قبائلی عمائدین کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ جاری انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی سرگرمیوں پر کونسل اراکین کی آرا اور تجاویز بھی حاصل کی جائیں گی۔اس موقع پر 12 نامزد اضلاع کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے قبائلی عمائدین سے مشاورت کی جائے گی، امن کے قیام اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت بڑھانے کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔علاوہ ازیں اجلاس کا بنیادی مقصد امن، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے حکومت اور مقامی نمائندوں کے درمیان مشاورتی عمل کو مزید مثر بنانا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
- خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
- مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
- کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
- پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
- مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
- صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
- پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
- مریم نواز کا ہر ڈویزن میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان پنجاب کا بینہ اجلاس متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
- مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
- نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کے بجائے آئینی طریقہ اختیار کیا جائے: بیرسٹر گوہر
- پاکستان میں2روز کے لئے متعدد فضائی راستے بند
- بانی PTI پیسہ پاکستان لائے لیکن جیل میں ہیں:وکیل’اسلام آباد ہائیکورٹ نے
- پاکستانی خلا بازمحمدذیشان علی کاخلائی اسٹیشن پرچینی خلابازوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
