ننکانہ صاحب (این این آئی) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریبات کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے شہر کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ آتش بازی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سکھ یاتریوں کی خوشیاں دیدنی تھیں، جنم دن کی تقریبات میں تقریباً 25 سے 30 ہزار سکھ یاتریوں نے شرکت کی، جن کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر یاتریوں کو بہترین سکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کی گئیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مہمانوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دیں جبکہ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو محبت، عزت اور مہمان نوازی کا خصوصی احساس دلایا گیا۔ سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات اور پرتپاک استقبال پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں انہیں عزت اور مذہبی عقیدت کے اظہار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بین المذاہب احترام کا پیغام اجاگر کیا، ان تقریبات کے ذریعے پاکستان کے امن پسند اور مہمان نواز تشخص کو بھی نمایاں کیا گیا، بابا گورو نانک دیو جی کے پیغامِ امن، محبت اور انسانیت کے فروغ کے عزم کے ساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
- اقوام متحدہ کا غزہ میں امدادی قافلوں کی بلاتعطل رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔
- پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز نے انڈیا میں خوف پھیلا دیا
- نان سٹاپ چوریاں ڈکیٹیاں شہری لاکھوں کی نقدی گاڑیوں سے محروم
- نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک ملاقات کررہے ہیں۔
- پنجاب یونیورسٹی’پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام علمی مذاکرے کا انعقاد
- پاکستان چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل در آمد کا فیصلہ
- لیبیا کشتی حادثہ جان بحق ہونیوالوں میں 35 پاکستانی بھی شامل
- بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش
- لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد بچائو کی کوشش کررہے ہیں۔
- سعودیہ کا 4 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعوی
- بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت
- پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
- خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
- مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
