راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ، سی پی او نے تھانوں، پولیس لائنز اور پریژن وینز سمیت 24 گاڑیوں کے نئے ٹائرز کی فراہمی و تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سی پی او کو پولیس لائنز میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی، سی پی او نے پولیس لائنز اور تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل دیکھ بھال، بروقت سروسنگ اور پارٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، تمام سرکاری گاڑیوں کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا…
Author: Khabrain News
ٹیکسلا (بیوروریپورٹ )سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی اداروں اور عوام کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے حلقہ این اے 54 کی یونین کونسل بجنیال کے گاؤں ٹھلیاں میں سابق نائب ناظم چوہدری مشتاق کے صاحبزادوں سے ملاقات، غریباں میں…
چکوال (بیورور پورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ،خاص کر کے سرکاری ملازمین کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں اس سے کرپشن میں کمی واقع ہو گی ،کرپشن کے ناسور کی جڑیں انتہائی مضبوطی پکڑ چکی ہیں ، اس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں تسلسل ضروری ہے ،ضلع چکوال میں رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے سرکاری ملازمین محتاط ہو گئے ہیں ، وہ رشوت لینے سے ہاتھ کھینچتے ہوئے نظرآ رہے ہیں…
اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) مہریہ ٹاؤن کے قریب دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی، قابو پا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مہریہ ٹاؤن کے قریب واقع دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، مذکورہ منزل پر کیفے کے ورکرز کی رہائش ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق سولر کی سپلائی اس حصے سے وائر کے راستے انلیٹ ہے اور اوور وولٹیج کے باعث وائر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122 اٹک نے فوری طور پر فائر وہیکلز کو جائے وقوعہ کی…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل)پنجاب پولیس نے لاہور میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم اور ہنگامی شکایات پر خواتین کی زیرقیادت فرسٹ رسپانس یونٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پائلٹ منصوبے کے تحت پولیس ہیلپ لائن 15 پر خواتین یا بچوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات خصوصی یونٹ کو منتقل کی جائیں گی، جہاں خواتین پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں گی۔یونٹ میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، جنسی تشدد اور دیگر ہنگامی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔ لاہور پولیس کو اس منصوبے کیلئے 22 موبائل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ خصوصی ٹیمیں متاثرہ افراد تک…
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں اویس سے 5 لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون’ گرین ٹائون میں واجد سے 5 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں نصیر سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں جاوید سے 5 لاکھ روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور شیرا کوٹ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ لیاقت اباد اور ہنجروال سے…
لاہور (جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آڈٹ کا نظام غیر مثر، قابلِ تدارک اموات کا جائزہ رسمی کارروائی بننے کا خدشہ ، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آڈٹ اور ڈیتھ انیلیسس کا نظام مثر طور پر فعال نہ ہونے کا انکشاف، ہسپتالوں میں ہونے والی اموات سے سیکھنے اور مستقبل میں قابلِ تدارک اموات روکنے کا اہم مقصد متاثر ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق متعدد ہسپتالوں میں ڈیتھ آڈٹ کمیٹیاں موجود ہونے کے باوجود اجلاسوں کے تسلسل، کیسز کے تفصیلی تجزیے اور سفارشات پر عملدرآمد کا مثر نظام نظر نہیں آتا۔ہسپتال میں کسی مریض…
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا،مسجد کی توسیع کا مقصد نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے،مسجد میں جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،سنگ بنیاد کی تقریب میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )میں ستمبر 2026ء کے دوران نادہندگان سے 42 کروڑ 8 لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، ستمبر میں لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں نادہندگان کے 1165 کیسز نمٹا دیئے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 4 ماہ یا زائد عرصہ سے واجب الادا نادہندگان سے 24 کروڑ 28 لاکھ 70ہزار روپے وصول کیے گئے۔ منقطع کنکشنز کے 698 کیسز میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ ناردرن سرکل میں 189 کیسز سے 9 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار روپے وصول، سنٹرل سرکل میں 206 کیسز سے 7…
واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسندی پر مبنی نظریات کا حامل تھا اور اسی بنیاد پر عمان نے اس شریک پائلٹ پر پابندی لگائی تھی۔اخبار کے مطابق اماراتی ایئر لائن نے اس پابندی کے باوجود عمانی پائلٹ کو نوکری دی اور امارات اسرائیل جیسے حساس روٹ پر بھی تعینات کیا۔عرب ٹی وی کا کہنا تھا کہ عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حملہ آور…
