Author: Khabrain News

صومالیہ میں ہائی جیک کیے گئے آئل ٹینکر MT Honour 25 کی بازیابی کے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں۔ جاں بحق پاکستانیوں میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں تین پاکستانی اور دو دیگر ممالک کے شہری شامل تھے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق میتیں ادیس ابابا پہنچنے کے بعد ایتھوپین ایئرلائنز کے عملے نے تابوتوں اور سفری انتظامات کا جائزہ لیا، جس کے بعد…

مزید پڑھیں

برمودا سے امریکا کے شہر بوسٹن جانے والا کینیڈین رجسٹرڈ طبی طیارہ گلف اسٹریم G100 بحرِ اوقیانوس میں دورانِ پرواز لاپتا ہوگیا۔ طیارے میں 4 کینیڈین عملے کے ارکان اور 2 برموڈین شہری سوار تھے، جن میں ایک مریض اور اس کے اہلخانہ میں سے ایک فرد شامل تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے نے برمودا کے ایل ایف ویڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بوسٹن کیلئے پرواز کی تھی، تاہم نیو یارک ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ پرواز کے تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد منقطع ہوگیا۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے بجلی کے نظام میں خرابی کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026ء تک کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈین یشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گی، راولپنڈی: 323 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 297 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے،جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ  کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس لگاتار دوسرے دن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں، ان پر پیش رفت، فنڈز کے اجرا و استعمال اور مختلف ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ضلع راولپنڈی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات  سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مارچ 2026 میں گرفتار کیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے  ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریس کورس، کہوٹہ، جاتلی، صدربیرونی، دھمیال، روات اور کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق زیرِ سماعت کیس میں قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال نے 17 صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کروا دیا۔ قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال نے درخواست میں اٹھائے گئے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے لیے عمر کی تصدیق کا موثر طریقہ کار اور جامع قانونی و انتظامی ضابطہ بنانے پر زور دیا ہے۔ کمیشن نے بچوں کا آن لائن تحفظ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے قانونی و انتظامی ضابطے کا حصہ بنانے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریکِ  انصاف کے سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے۔ ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کا سلسلہ بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیشرفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔ بعض ارکان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ  گیا۔ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 231،پیراگون سٹی میں 185اور گلبرگ ٹو میں 166ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اقبال ٹائون میں فضائی آلودگی کی شرح 162، چمن پارک میں 158جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 157 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد اور رفتار 3کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی) امریکہ، چین و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی ریٹائرڈ فوجی کے زندہ حالت میں میڈیا کے سامنے آنے سے بھارتی حکام اور میڈیا کی جانب سے اس کی شناخت اور ہلاکت سے متعلق دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

مزید پڑھیں