Author: Khabrain News

امریکی حکومت نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر امیگرنٹ ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے یا دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام قونصلر افسران کے لیے ایک عالمی تربیتی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ویزا درخواستوں کی جانچ اور اسکریننگ کے طریقہ کار کو مزید یکساں اور سخت بنانا ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے قونصلر افسران کو خاص طور پر اس بات کی تربیت دی جا رہی ہے کہ آیا امیگرنٹ ویزا کے امیدوار مستقبل میں امریکی حکومت کی مالی معاونت…

مزید پڑھیں

 آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود کردی، جبکہ ان کے فرار کے ممکنہ راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ خاران کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں اور مشتبہ مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف…

مزید پڑھیں

سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور چار مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دونوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چیک ریپبلک کی کیٹرینا سینیاکووا اور برطانیہ کے ہینری پیٹن نے سنسنی خیز مقابلے میں جوکووچ اور سبالینکا پر سبقت حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جوکووچ اور سبالینکا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے سیٹ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کرکے برتری بنالی۔ تاہم سینیاکووا اور پیٹن نے دوسرے…

مزید پڑھیں

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے چین سے J-10CE ملٹی رول جنگی طیارے خریدنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم کے اطلاعات و نشریات کے مشیر زاہد الرحمٰن کے مطابق J-10CE اور اٹیک ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے مسودۂ معاہدہ تیار کرلیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے مسلح افواج کے ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق خریداری کا فیصلہ موجودہ مالی سال میں بجٹ دستیاب ہونے کی صورت میں کیا جائے گا، بصورتِ دیگر منصوبہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا…

مزید پڑھیں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر تعاون کے مجوزہ معاہدے کو کانگریس کے جائزے کے لیے پیش کردیا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی صورت میں ہی آگے بڑھے گا۔ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا اور اس کے تحت امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب کو سول جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔ مجوزہ منصوبے میں سعودی عرب میں امریکی ساختہ AP1000 ری ایکٹرز کی تعمیر بھی شامل ہے، جبکہ معاہدہ 30 سال تک…

مزید پڑھیں

 آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی۔ اسٹارک نے بھارت کے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن سنبھالی ہے۔ مچل اسٹارک کی یہ کامیابی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد سامنے آئی، جہاں انہوں نے میکّے میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک نے پہلی اننگز میں صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی تباہ کن…

مزید پڑھیں

پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 12 ربیع الاول کے بابرکت دن کا آغاز پشاور میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ اس موقع پر نعرۂ تکبیر کی صدائیں بھی بلند کی گئیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پشاور کی فضا درود و سلام اور نعت خوانی کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں، مساجد اور سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت محمد اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت واقعے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ پمز اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCH) وارڈ کی تیسری منزل پر بدھ کی صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر نرسری میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت نرسری میں 15 نومولود بچے موجود تھے، جن میں…

مزید پڑھیں

تہران: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو منظم کرنے کے لیے عبوری معاہدے کی جانب پیش رفت شروع کردی ہے، جبکہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر فوری طور پر ثانوی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا ہے۔ ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ نے 25 اگست 2026 کو تہران میں ملاقات کی، جس میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک ایک عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور آبنائے میں موجود بارودی سرنگوں کی صفائی…

مزید پڑھیں

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شہر میں سبز روشنیوں سے سجی گاڑیوں کی ریلی اور جشنِ میلاد کے حوالے سے خصوصی لائٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں شریک ہوئیں جنہیں سبز قمقموں اور روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ دارالحکومت کے مختلف اضلاع سے آنے والی گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ جنوبی صنعاء کے السبعین اسکوائر سے روانہ ہوا اور شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کا دورہ کیا۔ ریلی کے دوران گاڑیوں پر سبز روشنیاں…

مزید پڑھیں