لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیانوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے مریم نواز شریف کو سالانہ میلے میں شرکت کی دعوت دے دی۔مریم نواز 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی، ٹرسٹ نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو باضابطہ دعوت دی۔ٹرسٹ کے مطابق پنجاب میں گرین بسوں کا اجرا، ماحولیاتی تحفظ کیلئے پی سی ون کا ایک فیصد مختص کرنا اور سرکاری سطح پر پٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اہم اقدامات ہیں۔فضائی معیار کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی، کلائمٹ واچ اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کو بھی سراہا گیا، ٹرسٹ نے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد کمی اور پیشگی وارننگ سسٹم کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ٹرسٹ کے مطابق جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف فورس، پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال اور موبائل ہسپتالوں کے قیام کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا گیا، پنجاب میں جنگلات کے تحفظ، شجرکاری، پانی کے بہتر استعمال اور ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
بریکنگ نیوز
- یوکرین کا جنگ میں پہلی بار لیزر ہتھیار سے جیٹ انجن والا روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سمارٹ انٹرایکٹو بورڈز لگانے کا فیصلہ
- حیدر آباد:کسان کاشت کردہ چاولوں کو تھیلوں میں بھر رہے ہیں۔
- ورلڈ یونورسٹی رینکنگ 2027 100 جامعات میں پاکستان کی محض 15 یونورسٹیاں شامل
- پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی چوتھی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی
- لاہور رنگ روڈ پر خواتین کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر سفر کی ویڈیو وائرل
- محسن نقوی کا فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسپانس ٹائم کم کرنے کا حکم
- ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد، دونوں ممالک کا کردار محدود ہے:ٹرمپ
- بھارتی سکھ یاتریوں کی پنجہ صاحب سے آمد’گردوارہ کرتارپور روانہ
- پنجاب میں تلور کے شکار کی 2ماہ کی عارضی اجازت منظور
- کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
- بیجنگ:وفاقی وزیر احسن اقبال کو چینی کمپنی کے وائس چیئرمین زہوہینگ دستاویز پیش کر رہے ہیں۔
- سہ فریقی دفاعی اجلاس اسلام آباد سیکورٹی حصار میں جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل
- اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کم عمری کی شادی کی بندش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
- صنم سعید کی نیٹ فلیکس سیریز کی ریلیز سے قبل شائقین سے دلچسپ اپیل
- ملک میں 800سے زائد LPG بائوزرز غیر معیاری ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد:ڈیجیٹل بل بورڈ پاکستان ‘سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کی مکہ معاہدے کے حوالے سے نمائش کر رہا ہے۔
- سندھ ‘ رواں سال پولیو کیسز رپورٹ،KP بھی متاثرہ صوبوں میں شامل
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی آرٹس کونسل کراچی کی احمد پرویز آرٹ گیلری میں معروف فوٹو گرافر عابد ایس مستی خان کی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
