واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی،ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں۔دوسری جانب امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑہ تھیوڈور روز ویلٹ ایرانی ناکہ بندی کیلئے مشرقِ وسطی روانہ ہوگیا جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 2چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لیکر 50افراد گرفتار کرلئے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ…
Author: Khabrain News
لندن(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مواقع سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہوتے، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور قیام امن کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کے دوران…
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں، افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال اور امن کی جانب پیش رفت کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایک انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، دیرپا اور پائیدار حل کی ضرورت ہے، پاکستان امن، مذاکرات اور پرامن بقائے باہمی…
راولپنڈی، اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے،کئی ٹھکانے تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا۔دوسری جانب بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی…
پشاور، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتا، ضرورت پی تو بغاوت کروں گا۔ جبکہ گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام میں اتفاق ہوا ہے کہ سہیل آفریدی کا مزید وزیراعلیٰ رہنا صوبے کیلئے نقصان دہ ہے۔ادھر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ہمت ہی نہیں ہے،کے پی میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو عوام بھرپور ردعمل دے گی۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی افواج صدام حسین کیخلاف 2003 سے 2011 اور پھر داعش کے نام پر 2014 سے 2026 تک ہزاروں کی تعداد میں تعینات رہیں امریکا 30 ستمبر تک عراق سے اپنے فوجیوں کا انخلا کرنے والا تھا؛ عراق میں صدام حسین کی گرفتاری اور پھانسی کے وقت سے تعینات امریکی افواج بالآخر واپس چلی گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی افواج 30 سمتبر بروز بدھ تک عراق میں اپنے آخری اڈے بھی خالی کرنے والی تھیں جس کے بارے میں 2024 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں طے کیا گیا تھا۔ تاہم آج مقررہ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پس پردہ الیگل اسپیکٹرم اور کرائم ٹیرر نیکسس کے معاملے نے صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔صوبہ کے پی کے اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے جس کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ خیبرپختونخوا میں الیگل اسپیکٹرم اور کرائم ٹیرر کے خلاف مثر کارروائی نہ ہونے سے دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی بریفنگز میں نشاندہی کرچکے ہیں کہ دہشتگردی کے مستقل خاتمے کے لیے الیگل اسپیکٹرم، منشیات، اسمگلنگ اور مالی معاونت کے…
ماسکو(ویب ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا تاہم حادثے کی وجہ فوری طور…
کراچی(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے۔کراچی میں الخدمت کراچی کے تحت ایکسپو سینٹر میں منعقدہ کراچی یوتھ سمٹ 2026میں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتش بازی کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔انہوں نے یوتھ سمٹ کے شرکا کے ہمراہ کھڑے ہوکر قومی ترانہ بھی پڑھا، کراچی یوتھ سمٹ کا انعقاد 29 ستمبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کراچی کے نوجوانوں کو کامیاب یوتھ…
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث خودکشی اور معمولی باتوں پر جھگڑے میں ایک دوسرے پر حملے کے واقعات عام ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سیوا-2 پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں پیراملٹری فورس سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی تبدیل ہونے کے دوران پیر ملٹری فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا تاہم فائرنگ کی اصل وجہ…
