ایندھن کے ذخائر کم، پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر مقررہ کم از کم سطح سے نیچے آنے کے بعد ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر لازمی حد سے کم رہ گئے ہیں، جس سے سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ذخائر بڑھانے، سپلائی کی مسلسل نگرانی کرنے…
Author: Khabrain News
پاکستان بجلی کے گردشی قرضے کا آئی ایم ایف ہدف پورا نہ کر سکا پاکستان مالی سال 2025-26 کے اختتام تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے (Circular Debt) کو آئی ایم ایف کے مقررہ ہدف تک لانے میں ناکام رہا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کے آخر تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1.835 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ حد 1.614 ٹریلین روپے تھی۔ اس طرح پاکستان مقررہ ہدف سے 221 ارب روپے پیچھے رہ گیا۔ کے الیکٹرک (K-Electric) کی جانب سے بجلی خریداری کی مد میں تقریباً…
پاکستان نے 4 سال کی سب سے مہنگی ایل این جی درآمد کر لی پاکستان نے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور قطر سے طے شدہ گیس سپلائی میں تعطل کے باعث گزشتہ چار برسوں کی سب سے مہنگی اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لی ہے۔ بین الاقوامی تاجروں کے مطابق سرکاری ادارے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 21 سے 22 جولائی کی ترسیل کے لیے ایل این جی کارگو تقریباً 20.70 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) کے نرخ پر خریدا، جو 2022 کے بعد سب سے مہنگی خریداری ہے۔ رپورٹس کے مطابق…
فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اٹلانٹا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔ میگا ایونٹ میں 24 سال بعد دونوں ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے مدمقابل ہوئی تھیں ارجنٹینا کو کپتان میسی جبکہ انگلش فینز کو ہیری کین سے توقعات تھیں لیکن دونوں کھلاڑی کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ارجنٹائن کے ای فرنانڈیز نے 85 ویں منٹ میں گول کر کے برطانوی سبقت کو ختم کیا،…
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان(Aamir Khan) کو تیسری شادی کے بعد سے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 2 روز قبل کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے عامر خان پر سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلسل ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادی کرنے کا الزام لگایا اور ان کے خلاف احتجاج کیا تھا جس میں ان کا ایک پتلا جلایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اب یہ سلسلہ صرف احتجاج تک محدود نہیں رہا بلکہ ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک انتہا پسند…
ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹیم نے ٹی20 سیریز کا آغاز بھی فتح کے ساتھ کیا، یوں تینوں فارمیٹس میں اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل دورانیے کے تربیتی کیمپوں کے دوران قومی کرکٹرز کے لیے پیڈل کھیل کو فٹنس ٹریننگ کا لازمی حصہ بنا دیا ہے۔ کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے اکیڈمی میں پیڈل کورٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کہیں اور گئے اپنی فٹنس اور پھرتی بہتر بنا سکیں۔
پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان 20 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں، جبکہ کئی منصوبے باقاعدہ معاہدوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ 150 سے زائد چینی کمپنیوں کو مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، ادویات، بائیوٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور صنعتی شعبوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
سام سنگ کی آئندہ گلیکسی اَن پیکڈ لائن اپ کی تصاویر مبینہ طور پر 22 جولائی کو لندن میں ہونے والے ایونٹ سے پہلے لیک ہو گئی ہیں۔ لیک ہونے والی تصاویر میں نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز اور اسمارٹ واچز دکھائی گئی ہیں، جن میں متوقع طور پر گلیکسی Z فولڈ 8 سیریز، گلیکسی Z فلپ 8 اور گلیکسی واچ کے نئے ماڈلز شامل ہیں۔ سام سنگ نے ایونٹ کی تصدیق کر دی ہے، تاہم کمپنی نے ابھی تک لانچ ہونے والی مصنوعات کے نام باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیے۔
پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی مثبت پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلسل 198ویں روز مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ بدھ کے روز روپے نے ایک پیسے کی بہتری حاصل کرتے ہوئے 278 روپے فی ڈالر پر اختتام کیا، جبکہ موجودہ رفتار کے مطابق امکان ہے کہ روپیہ جلد 277 روپے فی ڈالر کی سطح تک پہنچ جائے گا۔ دسمبر 2025 سے پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل بہتری دکھا رہی ہے۔
