کینٹ بورڈ کی کھلی کچہری ،سی ای او کی زیر قیادت شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں ۔
Author: Khabrain News
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کیڈٹ کالج حسن ابدال میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی(عرفان چوہان سے)کینٹ بورڈ راولپنڈی میں کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کو غیر قانونی طور مارکیٹیں اور پلازے بنانے میں ملوث افسران و ملازمین معطل ہونے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی انکوائری مکمل نہ ہو سکی۔ جبکہ ٹرانسفر کیے گئے تمام ملازمین دوبارہ راولپنڈی کینٹ بورڈ میں مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،ایک ڈیپارٹمنٹ سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں جانے والے والے سابقہ سیٹوں پر کام کر رہے ہیں، اس معاملے کو 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال انکوائری رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکی ،یاد رہے کہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں…
سکھر(وقائع نگارخصوصی)صفائی کے ناقص انتظامات میں بہتری نہ آسکی،گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی، شہریوں وعلاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز کے بعد مصروف ترین شاہراؤں پر بھی جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی…
میرپورماتھیلو ( نمائندہ خبریں) صوبائی وزیر زراعت اور انسدادِ بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے بنیادی مرکزِ صحت سانگھڑی کی نئی عمارت کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ایٹ میرپورماتھیلو منظور احمد کنرانی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی میرپورماتھیلو محمد عارف عباسی اور تحصیلدار شاہد دایو سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اور انسداد بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم…
وزیر زراعت اور انسدادِ بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش خان مہر بنیادی مرکزِ صحت سانگھڑی کی نئی عمارت کی تعمیر کا افتتاح کررہے ہیں۔ صفحہ
راولپنڈی (این این آئی)کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری شعبے میں اشتراکِ عمل اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
(سید سجاد بخاری ،عبد الستار قمر، وسیم بابر سے ) روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام آرٹس کونسل ملتان کے شتراک سے سالانہ سرائیکی مشاعرہ، 126 شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ۔ آرٹس کونسل ملتان میں روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سالانہ سرائیکی مشاعرہ شاندار ادبی ماحول میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کے لیے سجایا گیا اسٹیج انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب تھا، جس میں سرائیکی وسیب کی ثقافت، روایات اور علاقائی شناخت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے مشاعرے میں شرکت کی، جبکہ ملتان کی ادبی، سماجی، سیاسی…
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لاڑکانہ میں ”کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، پولیس، محکمہ تعلیم، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز پائلٹ ہائی اسکول لاڑکانہ سے ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، چیئرمین ضلع کونسل اعجاز لغاری، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہار علی عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی…
ملتان (خبریں ڈیجیٹل) ویسے تو پانی کی سطح پر موٹر سائیکل کو دوڑانا ممکن نہیں مگر چین میں ایک شخص نے ایسا ممکن کر دکھایا۔مگر یہ کوئی عام موٹر سائیکل نہیں تھی بلکہ اس میں ایسی تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کی بدولت وہ پانی کی سطح پر تیز رفتاری سے دوڑنے میں کامیاب ہوئی۔جی ہاں واقعی ڑانگ شْوئے نامی شخص نے پانی کی سطح پر 25 میل سے زائد فاصلے تک اس منفرد موٹر سائیکل کو دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔زینگ شوئی ایک موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنی ZXMOTO کے بانی ہیں اور انہوں نے خصوصی…
