All posts by Khabrain News

اسلام آبادہائیکورٹ کا اسدقیصر کیخلاف درج مقدمات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو رہنما پی ئی آئی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی ۔
اسدقیصر کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک نہیں معلوم کتنے مقدمات ہیں؟
پولیس نے اسدقیصر کیخلاف درج 7مقدمات کا ریکارڈ جمع کرا دیا ، جس کے مطابق اسد قیصر کے خلاف تھانہ کوہسار، آبپارہ، انڈسٹریل ایریا، سنگجانی اور تھانہ گولڑہ شریف میں 2 جبکہ ایک مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔
اسد قیصر کیخلاف آخری ایف آئی آر 18مارچ 2023 کو درج کی گئی، عدالت نے متعلقہ حکام کو کل تک دیگردرج مقدمات کے حوالے سے مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز، راجہ خرم کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اور راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے وکیل راجہ آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل راجہ آفتاب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باہر نکلتے ہیں تو گرفتار کر لیے جاتے ہیں، عدالت نے علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کردی۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

وزیراعظم ‘عظمت شہداء کنونشن’ میں شہدا، غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ‘عظمت شہداء کنونشن’ میں سانحہ 9 مئی کی مذمت اور شہدا، غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرنے اور ان سے یک جہتی کیلئے آج منگل کو عظمت شہداء کنونشن کا انعقاد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظمت شہداء کنونشن اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی ، عمران نے نئی حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں ،عمران خان مختلف رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنائیں گے ۔
زرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر یں گے ۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے کیسز اور رہائی کے حوالے سے بھی قانونی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں، جس کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے یہ مکافات عمل ہے : جسٹس انوار الحق کے کیس میں ریمارکس

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کیخلاف درخواست پر جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے، یہ مکافات عمل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار الحق پنوں نےسابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی اپنے اور خاندان کے افراد کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، سلمان شاہ نے خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکلا ء نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اب ریکارڈ فراہم کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ جس پر وکلا نے کہا کہ جو اب ہو رہا ہے وہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے یہ مکافات عمل ہے۔
عدالت نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔

پی ٹی آئی حکومت کا ایک ارب 30کروڑ روپے کے اشتہارات کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، اشتہارات کی مد میں خیبر پختونخوا کے خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔
معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا، محکمہ اطلاعات کی طرف سے ایف آئی اے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق تحریک انصاف حکومت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مد میں خزانے کو ایک ارب 30کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔
مراسلے کے مطابق مبینہ کرپشن میں بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث پائے گئے جبکہ اشتہارات کی رقم کی غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی کی گئی۔
مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر سے جب ریکارڈ طلب کیا گیا تو اس نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاہور : (ویب ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں 15جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔

جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی کرنسی کو مات دے دی

لاہور : (ویب ڈیسک) جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔
جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔
ادھر بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے، بنگلادیش میں 107 ٹکے، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اوربھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

لاہور : (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ میں بارش جبکہ پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔
تربت، آواران، نصیر آباد، لورالائی، کوہلو،موسٰی خیل،ژوب،بارکھان اورسبی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ ،سیا لکو ٹ میں بارش جبکہ شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں ژالہ باری متوقع ہے۔
نارو وال، لاہور، سر گو دھا، ساہیوال، خو شاب اور بہاولنگر میں آج آ ندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے، سکھر، بینظیر آباد، جیکب آباد،خیر پور، سانگھڑ، دادو، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ اوربنوں میں بارش متوقع ہے جبکہ ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

سندھ : کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے سپیشل فورس تیار

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے سپیشل فورس تیار کرلی گئی، جرائم کے خاتمے کے لیے یہ فورس اہم کردار ادا کرے گی۔
ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ فورس کسی بھی موقع پر سب کے سامنے موجود نہیں ہوگی، فورس کے بارے میں آئی جی سندھ یا مجھے پتہ ہوگا۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید بتایا کہ منگل کو 2 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، بازیاب ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی تھا۔
تنویر تنیو نے کہا کہ لوگ مختلف لالچ کا شکار ہوکر ٹریپ ہو جاتے ہیں، پولیس کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈاکو کو منشیات کی سہولیات بھی میسر ہیں، ایک ہزار پولیس اہلکار گھوٹکی کچے میں تعینات کیے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے مقام پر 140 کے قریب ڈاکو موجود ہیں جنہوں نے بنکرز بنائے ہوئے ہیں، ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے اسنائپرز تعینات کیے جارہے ہیں، آئی جی سندھ کے احکامات پر چوکیوں کی تعمیر جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن 46 روزمیں داخل ہوگیا ، پولیس نے نو گو سمجھا جانے والا اندرون کچہ کا اکثریتی علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے آزاد کروا لیا۔
آپریشن میں خطرناک گینگز کے درجنوں ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں ۔