All posts by Khabrain News

آئر لینڈ میں 2 کروڑسے زائد تنخواہ لینے والا ملازم کام نہ لینے پرکمپنی سے ناراض

ڈبلن: (ویب دیسک) آئرلینڈ میں ایک ناراض ملازم نے کمپنی پر مقدمہ درج کروا دیا اور موقف اختیار کیا کہ کمپنی مجھے بھاری تنخواہ دے رہی ہے لیکن بدلے میں کوئی کام نہیں لیا جا رہا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا ہے جہاں ایک آئرش کمپنی کے ملازم نے اپنے مالکان کے خلاف مقدمہ صرف اس لیے درج کروایا ہے کہ اسے کوئی کام کرنے نہیں دے رہے۔
کمپنی کے فنانس مینیجر ڈرموٹ ایلسٹر ملز کا کہنا ہے وہ سیٹی بجانے کے کام سے اکتا چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں کوئی اور کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔ ملز ایک سال میں £105,000 (2 کروڑ سے زائد روپے) کما رہا ہے۔
ملز نے شکایت کی ہے کہ ملازمت میں ان کا زیادہ تر وقت اخبار پڑھنے، چہل قدمی کرنے اور سینڈوچ کھانے میں گزرتا ہے اور صبح 10 بجے آفس آنے کے بعد دوپہر 3 بجے گھر چلا جاتا ہوں اور اس کے علاوہ کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ جبکہ ہفتے میں 2 دن کام ہوتا اور باقی 3 دن گھر میں گزارتا ہوں۔

جاپان پاکستان سے 40 ہزار آئی ٹی ماہرین لینے کا خواہشمند

کراچی: (ویب ڈیسک) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری جمیل احمد نے کہا کہ جاپان پاکستان سے 40ہزار آئی ٹی کے ماہرین کی خدمات لینے کا خواہشمند ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری بی او آئی جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ٹی پروفیشنلز کی ٹریننگ مکمل ہونے پر انہیں جاپانی کمپنیوں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی سرکاری ادارے جائیکا اور جیٹرو نے پاکستانی افرادی قوت پر کام شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں جاپانی وفود نے یونیورسیٹرز اور آئی ٹی کے اداروں کے دورے بھی شروع کردیے ہیں۔
جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کو 8لاکھ آئی ٹی ایکسپرٹ کی ضرورت ہے، بہت سے جاپانی اداروں کوجاپانی زبان پر مہارت کی بھی ضرورت نہیں ہے، دونوں ممالک کےمابین ویزوں کےمسائل کوپہلےہی حل کرلیاگیاہے۔

افغانستان کے شہر مزار شریف میں بم دھماکہ،7 افراد ہلاک

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر مزار شریف میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں پیٹرولیم کمپنی کے 7 ملازمین ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلخ پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بم سڑک کے کنارے ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔ جب پیٹرولیم کمپنی کی بس وہاں پہنچی تو بم پھٹ گیا۔
دھماکہ سید عباد چوک کے قریب صبح سات بجے ہوا جس میں چھ افراد زخمی ہوئے، واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی جماعت نے قبول نہیں کی۔

آج رات 10 بج کر 6 منٹ پر چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) منگل کی رات کو مکہ مکرمہ کا آسمان خانہ کعبہ کی طرف بڑھتے ہوئے کبڑے چاند کا ماہدہ کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ چاند مکہ مکرمہ میں شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ 6 ماہ کے بعد رات کے آسمان میں موسم گرما کے سورج کی اونچی راہ کی نقالی کرے گا۔
منگل کو چاند سعودی مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 6 منٹ ہر اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 6 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا۔
ماجد ابو زاہرہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ کے وقت کے مطابق رات 8 بجکر 6 منٹ پر خانہ کعبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے وقت چاند کی آمد ہوگی اور یہ مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہوگا جو98.3 فیصد روشن ہوگا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ انہوں نے کہا اس وقت یہ چاند ستاروں کے ایک جھرمٹ کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔
پلییاڈس کے ستارے روشن ستاروں سے گھرے ہوئے ہیں۔ ان روشن ستاروں میں الڈیبارن، سائرس، لیونٹائن، بیٹل جیوس اور الایوق شامل ہیں۔ اسی طرح آسمان پر سرخ سیارہ مریخ بھی چاند کے قریب روشن ترین مقام پر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند سمیت آسمانی اجسام کی حرکت کے لیے حساب کی درستی کی تصدیق کرنے کے لیے تعامد یا ہم آہنگی کا رجحان ایک ایسا سائنسی طریقہ ہے جس سے مقام کا تعین بہت درست ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک ایسا فلکیاتی مظہر بھی ہے جس سے دنیا بھر کے کئی خطوں سے ایک سادہ انداز میں قبلہ کی سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔
ابو زاہرہ نے اشارہ کیا کہ چاند یا دیگر آسمانی اجسام کی آرتھوگونل کی تاریخوں میں سے اکثر کا جھکاؤ خانہ کعبہ کی چوڑائی سے بالکل مماثلت رکھتا ہے کیونکہ یہ چوتھائی یا نصف درجے کا فرق ہے۔
آسمان پر بننے والے آرتھوگونل سے مکہ کے قریب تمام علاقوں کے لیے قبلہ کی سمت کا تعین کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا، جس میں طائف اور جدہ شامل ہیں۔ جبکہ دور دراز کے شہر اس سے متاثر نہیں ہوتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عرب ممالک اور خطوں میں مسجد الحرام سے دور جغرافیائی مقامات پر رہنے والوں کے لیے جہاں چاند افق کے اوپر کھڑے ہونے کے وقت نظر آتا ہے، چاند کی سمت مکہ کی درستی کا بتاتی ہے جس کا سمارٹ فون ایپس سے معلوم سمت قبلہ سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

کلیئرنس نہ ملنے پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن سے بھرے کنٹینرز بندرگاہ پر پھنس گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) درآمدی پیاز ادرک اور لہسن سے بھرے کنٹینر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کراچی بندرگاہ پر پھنس گئے۔
بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس سے انکار کردیاگیا ہے۔ ملک کے کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔
کراچی اور بن قاسم بندرگاہوں پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے فی کلو ہے، کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت کو مدد کے لئے خط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں:عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کائی خطرہ نہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتا ہے، باہمی معاہدوں کے تحت قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جارہی ہے۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا، سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں، سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر سب ٹھیک نہیں، پریشانی ضرور ہے، ایسا بحران نہیں ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، قرضے بروقت واپس ادا کریں گے، روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے بات کر رہے ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

ملتان: (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈز خصوصی طیارے کےذریعے ملتان پہنچ گئے۔
دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔
ملتان میں دھند کے باعث فلائیٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہوناتھا اور ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں 9 دسمبر سےکھیلا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور اور دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذکردی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئےلاہور اور دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کردی۔
مسلسل کئی روز سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سب سے اوپر ہے، شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی لائن لگ گئی ہے ،گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات سمیت سانس لینے میں دشواری، نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کے امراض بڑھ گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ میں کمی کے لیے وضع کردہ پلان پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران خود فیلڈ میں جائیں، اینٹوں کے تمام بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی یقینی بنائی جائے، اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ فصلوں کی باقیات تلف کرنےکے لیے جدید ہارویسٹر”ہیپر سیڈ“ فراہم کیے جائیں گے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی بھی سرفہرست شہروں میں شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق شہر میں دمہ، سانس کی بیماریاں اور الرجی کے کیس بڑھ رہے ہیں، کھانسی، نزلہ، زکام اور وائرل انفیکشن شہریوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

پرویز الٰہی کا گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی، ایم این اے حسین الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت ملے گی، صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی، لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگرشہروں کو بھی لنک کیا جائے گا، موٹر وے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا، بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس منصوبے کو تبدیل کیا جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اور کئی شہر موٹروے سے لنک نہ ہوسکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے، جلد دورہ کرونگا، گوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، صنعتکاروں کیلئے نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا بھی جائزہ لیں گے۔
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے گوجوانوالہ لنک کے منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے وفد نے کہا کہ ہم اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مالی معاونت کیلئے تیار ہیں، پرویزالٰہی کے کام بولتے ہیں، انہوں نے ریسکیو 1122 جیسا مثالی ادارہ بنا کر پنجاب کے عوام کے دل جیتے ہیں، ہم لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے اعلان پر چودھری پرویزالٰہی کے شکرگزار ہیں۔
وفد میں علی اشرف، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل ایوب، سابق صدر عمر اشرف مغل، سابق صدر ملک ظہیر الحق، شیخ عرفان سہیل، انور اسلم اور دیگر شامل تھے، ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔

قبل از وقت الیکشن ہونگے نہ کوئی دباؤ قبول ہے: وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قبل از وقت الیکشن ہوں گے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت معاشی امور پر مکمل توجہ دے رہی ہے، جلد قوم کو ریلیف دیں گے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے، عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے کا اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا پہلے اپنے اندرونی خلفشار کو سنبھالے جبکہ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ قبل از وقت الیکشن ہوں گے اور نہ کوئی دباؤ قبول ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔