All posts by Khabrain News

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں، دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے راولپنڈی میں شروع یوگا۔ ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ بلوچستان کے نوجوان وکٹ حسیب الله کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ کیے جانے کا قومی امکان ہے۔
ناقص پرفارمنس پر لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ نوجوان اسپر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔محمد نواز اور نعمان علی کے ساتھ اسپن بولنگ پر بھروسہ کیا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عباس کا کم بیک ہوگا۔ ان کے ساتھ حسن علی، نسیم شاہ، حارث روف اور شاہ نواز دھانی پر انحصار کیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اب حارث روف پاکستانی بولنگ کا اہم ہتھیار ہوں گے. ان کا اس سیریز میں ڈبیو بھی ہورہا ہے۔
آل راونڈر میں سے عامر جمال اور فہیم اشرف میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جائے گا۔بیٹنگ لائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جارہی۔اظہرعلی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،عبداللہ شفیق، فواد عالم، سعود شکیل، محمد رضوان کے ساتھ ہی انگلش بولرز پر حاوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اورنج لائن ٹرین کے نئے کرائے آئندہ ہفتے نافذ ہونے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نئے کرائے نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ ہفتے میں نئے کرائے نافذ ہونے کا امکان ہے۔
اورنج لائن ٹرین میں نئے کرایہ نامہ کے نفاذ کے معاملے پر سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کے نفاذ میں اتھارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے، میٹنگ منٹس، محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہونا اور سافٹ ویئر کے مسائل آڑے آگئے۔
گزشتہ جمعہ کے روز پنجاب کابینہ کی جانب سے نئے کرایہ نامہ کی منظوری دی گئی۔آٹھ روز گزرنے کے باوجود محکمہ سی اینڈ آئی نے میٹنگ منٹس جاری نہ کیے۔میٹنگ منٹس جاری نہ ہونے سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔
محکمہ سی اینڈ آئی نے میٹنگ منٹس سے متعلق لاء ڈیپارٹمنٹ سے تجاویز بھی مانگیں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے بھی نئے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیرکی جارہی ہے اورنج ٹرین کے سٹیشنز پر ٹکٹ کاؤنٹرز پرسٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کے ٹوکن بھی فراہم نہیں کیے گئے۔
اورنج ٹرین سٹیشنز پر نصب مشینری کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے نئے ٹوکن کا اجراء نہیں ہورہا ۔
جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی تیاری پوری ہے۔صرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔ نوٹیفکیشن آتے ہی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کا اصولی فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں الیکٹرک رکشے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے شوگر ملز کو 25 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کر دیا جبکہ صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس 300 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو 1122 کو گریڈ 21 دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں ڈی جی اور ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 نے بلاامتیاز لوگوں کی مدد کی۔
صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی منظوری دی اور پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ ٹیکسز کی مد میں 50 فیصد تک رعایت دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے پنجاب پولیس کی 3 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی بھی منظوری دی اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ افسر کے کنٹریکٹ میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی۔ ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے معاہدے کی اصولی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ سرگودھا اور بہاولپور کو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
پنجاب کمیشن آن اسٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ کی اور حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاؤنٹ کے آڈٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
چیئرمین زکوٰۃ وعشر کونسل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط کی منظوری کے علاوہ قائداعظم لائبریری شیڈول ریگولیشن 1984 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن 2012 میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔
قائد اعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے اور روڈا کے سابق چیئرمین کو 3 ماہ کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ کی ادائیگی کی بھی منظوری ہوئی۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ 55 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین میں 12 ارب روپے کی تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے اور سندھ کے لیے ایک ارب رکھا ہے لیکن وہاں کوئی کام نہیں ہوا۔ سندھ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وہ لوگ سیاست کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔

سینیٹر عبد الکریم کے بیٹے کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کے بیٹے کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو ٹیلیفون کیا، وزیراعظم کی اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نے سینیٹر حافظ عبدالکریم اور ان کے خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسامہ عبد الکریم کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، انشاءاللہ فتح حق کی ہو گی۔
دوسری طرف ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ کے رہنما حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس کے باعث پل ڈاٹ روڈ ، ڈیرہ غازیخان روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں قطاریں لگ گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور ان کے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے پلازہ اور ہوٹل اور دیگر کمرشل پراپرٹی کی فیس کی عدم ادائیگی اور مبینہ طور پر کم جمع کرا نے کے الزام میں کارپوریشن افسران سمیت 5 افراد کی خلاف مقدمہ درج کر کے اسامہ عبدالکریم کو گرفتار کر لیا تھا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور انکے بیٹے سمیت 5 افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

پی ٹی آئی کی عدم اعتماد لانے کی دھمکی، چیئرمین سینیٹ کا مستعفی ہونے سے انکار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔
چیئرمین سینیٹ سے تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ان سے اپنےعہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر زور دیا گیا اور انہیں پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ نہ دیاگیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
انہوں نے جواب دیا کہ مستعفی نہیں ہوں گا اور آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔
چیئرمین سینیٹ کی صدر عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر ملکت کی جانب سے انہیں استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

آئی ایم ایف نے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار پہلے ہی آئی ایم ایف کو دئیے جاچکے ہیں، اس کے علاؤہ آئی ایم ایف کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جو عالمی اداروں کی رپورٹس کے تناظر میں اعداد وشمار مرتب ہوئے وہ بھی شیئر کئے گئے۔
قبل ازیں آئی ایم ایف سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کی درخواست کی گئی تھی، جس میں گزشتہ روز ز وزیر خزانہ کے ساتھ ہونیوالی آن لائن ملاقات میں سیلاب کے باعث پسماندہ و غریب طبقے کیلئے سبسڈیز بارے نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا گیا گیا تھا۔
اب آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سمیت بحالی اور انفراء اسٹرکچر کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ سیلاب بحالی اور تعمیرنو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہوگی جبکہ تعمیر نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں۔
آئی ایم ایف کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرنو پراخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ ہفتے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی جائیں گی جس کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔

وزیر نہیں پھر بھی حکومتی خرچ پر منسٹر لاج میں رہ رہے ہیں: عطا کا فواد پر طنز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں، بڑی مشکل سے وزرات اطلاعات کا گارڈ اور باورچی کو آزاد کر وایا ہے، حقیقی آزادی مارچ سے پہلے اسے بھی خالی کردیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے نکلے ہیں، سرکار کی ملکیت کو تو آزاد کردیں۔

عوام کو یقین ہے عمران خان کو گولی نہیں لانگ مارچ کی ناکامی کا غم ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند اوربہتان تراشی کررہا ہے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے خطاب سے لگا انہیں گولی نہیں غم لگا ہے، ان کا لانگ مارچ ورک فراہم ہوم ہو گیا ہے، یہ ایسا بہروپیا ہے جوجھوٹ بول کربھیس بدلتا ہے۔ عمران صاحب!عوام پاگل اوربیوقوف نہیں ہیں، وہ صحت مند اوربہتان تراشی کر رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو دیکھ کر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفرکی، آرمی چیف نے ان کی بات کو نہیں مانا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی عمران کے بیانیے کو مسترد کردیا تھا، 6 ماہ تک اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، ملک کوآگ لگانے اورتقسیم کرنے کی بات کی گئی، ابھی موصوف خارجہ پالیسی پر گفتگو کر رہے تھے، 4 سال فارن پالیسی کا جنازہ نکال کرگئے، ایبسلوٹلی ناٹ ناٹ کہنے والا امریکا سے معافیاں، ترلے منتیں کر رہا ہے، عمران صاحب! اِٹ اِز ناٹ اوور، جواب دینا پڑے گا، حقیقی آزادی مارچ کا شور وہ مچا رہا ہے جس نے گھڑی بیچی۔
ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری گھڑی وقت عمران کی گھڑی نے اس کی اوقات بتائی، آپ متحدہ عرب امارات، برطانیہ کی عدالت کیوں جا رہے ہیں رسدیں دے دیں، توشہ خانہ کا کیس نیب میں بھی چلا گیا ہے، آپ کے ہینڈلر شہزاد اکبر نے عمرفاروق کوگھڑی بیچی، کیش کی صورت میں چارٹر طیارے میں پیسے منی لانڈر کیے، اپنے اوپرالزام لگے تو کہتا ہے دبئی اور برطانیہ کی عدالت جاؤں گا، گزشتہ چار سال آپ نے شہباز شریف، مریم نواز سمیت سب کوجیلوں میں ڈالا۔ کہتے ہیں نیب کا ادارہ ان کے پاس نہیں تھا، آپ کے پاس نیب نہیں نیب کی ویڈیوتھی، آپ نے چالیس،چالیس سال کے حساب لیے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال سے احتساب کو تالا لگا ہوا ہے، آپ کی ضد، تکبر کے مطابق قانون نہیں چل سکتا، کہتا ہے جن کو نامزد کروں ان کے خلاف ایف آئی آر کٹ جائے، بات مختصر پیسے جمع کرائے بغیر گھڑی کو بیچا گیا، گھڑی کو بیچ کر پیسوں کو ڈکلیئر نہیں کیا، گھڑی کی رسید نقلی بنالی ہے، مریم اورنگزیب اب کس منہ سے کہتے ہیں ان کی حکومت آئے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
مہنگائی کے ستائی عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری پر ریلیف کی خوشخبری سنادی گئی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 7 سے 39 روپے تک کی کمی کی گئی، حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے، حبیب کوکنگ آئل فی لٹر قیمت میں 36 روپے کی کمی کی گئی۔
ایوا پریمئم برانڈ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی، سویا سپریم گھی پریمیئم برانڈ کے 1 کلو کی قیمت میں 25 روپے، سویا سپریم کوکنگ آئل فی لیٹر کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی۔

ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 62 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز، آلو انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔