All posts by Muhammad Saqib

پنڈورا نے انیل امبانی، نراؤ مودی کا پول کھول دیا، دونوں نریندر مودی سے جڑے ہیں آئی سی آئی جے 700سے زائد پاکستانیوں سمیت دنیا کے ہزاروں افراد کی حتمی معلومات مرتب کرنے میں مصروف

ویسے تو پینڈورا پیپرز میں 700 کی تعداد میں پاکستانیوں کا ذکر ہے لیکن
ICIJ ابھی تک ان 700 پاکستانیوں کے بارے میں تفصیلات مرتب کرنے میں مصروف ہے کیونکہ ایک کروڑ 20 لاکھ دستاویزات کو ایسی شکل میں لانا جس نے دنیا کو آسانی سے یہ بات سمجھ آ سکے کہ کس ملک کی کتنی آف شور کمپنیاں ہیں، کتنے لوگ ہیں، کس کس Service Provider کی کون کون سی کمپنی Clent ہے۔ کس کس Junsiction میں کون کون سی کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ کون کون سے لوگ کس کس وقت میں ان آف شور کمپنیوں سے منسلک رہے۔ کون کون Inlermedaines رول میں رہا۔ کس سال کون سی آف شور کمپنی کس Insdiction میں رجسٹرڈ ہوئی۔ ان ایک کروڑ 20لاکھ دستاویزات میں PDF فائلیں ہیں، کچھ PDF فائلیں دس دس ہزار صفحات پر مشتمل ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں CVS فائلیں ہیں۔

عمران خان بھارت میں مودی سے بڑاجلسہ کرسکتے ہیں، فوادچوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت میں نریندر مودی سے زیادہ مقبول  ہیں اور وہ چاہیں تو وہاں بھارتی وزیراعظم کے جلسے سے بڑا جلسہ کرسکتے ہیں

فواد چوہدری نے پاک بھارت تعلقات ميں کشیدگی کی بنیادی وجہ نریندر مودی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

وین ڈیزل نے آنجہانی پال واکر کی بیٹی کی شادی میں باپ کی ذمہ داری سنبھال لی

ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کےکردار وین ڈیزل نے اپنے آنجہانی دوست پال واکر کی کمی پوری کرتے ہوئے ان کی بیٹی میڈو واکر کی شادی میں اس کا ہاتھ تھاما اور ایک باپ کی طرح اسے اسٹیج تک لے گئے۔

ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلمی سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کے ہیرو آنجہانی پال واکر کی اکلوتی بیٹی اور ماڈل میڈو واکر نے شادی کرلی ہے۔

میڈو واکر نے شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین ڈیزل  اپنے کی دوست کی کمی پوری کرتے ہوئے میڈو واکر کا ہاتھ تھام کر اسے اسٹیج تک لے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ  وین ڈیزل اور پال واکر نے 2001 سے شروع ہونے والی فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی 6 فلموں میں  ساتھ کام کیا تھا جب کہ 2013 میں جب سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ  شروع ہوچکی تھی تو پال واکر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، ان کی موت کے بعد فلم کےکچھ بقیہ رہ جانے والے مناظر ان کے بھائی نے عکس بند کروائے۔

خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کا شمار ہالی وڈ کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے۔ پال واکر اور  وین ڈیزل کو 2002 میں بہترین آن سکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپےکم کررہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ اس سال چینی کی پیداوار زیادہ ہوگی جبکہ مکئی کی فصل میں 18 فیصداضافہ نظر آرہاہے اور گندم کی نئی فصل میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم وہ اقدامات کررہےہیں جو 30 سال میں نہیں لیے گئے، ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپےکم کررہے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے یوریاکی قیمت میں استحکام رکھا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہاہے اور ترسیلات زرمیں 45 فیصد اضافہ ہوا، جو لوگ کہہ رہےکہ معیشت نہیں چل رہی انہیں تعصب کی عینک اتارنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عوام کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، بلاول سے پوچھتاہوں کراچی میں آٹاکیوں مہنگا بک رہاہے؟ احساس پروگرام کا 30 فیصد سندھ میں دیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔

حکومت کا ترکی کی طرزپر احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہجوم سے نمٹنے کیلئے پولیس کا نیا یونٹ بنایا جائے گا۔ یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے لیس ہوگا جبکہ اس کی فورس اعلیٰ تربیت یافتہ ہوگی۔ فورس کیلئے آلات کی خریداری اور افرادی قوت کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی حکومت کا ترکی طرز پر احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے سپشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس فورس تشکیل دینے کی اصولی منطوری دیدی گئی۔ بھاری جانی ومالی نقصان کے بغیر احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ فورس کیلئے آلات کی خریداری اور افرادی قوت کیلئے 1ارب 80 کروڑ روپے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

احتجاج کنٹرول فورس ڈرون،آرٹیفشیل انٹیلیجنس کیمروں، ویڈیو تجزیاتی سسٹم اور جدید آلات سے لیس ہوگی۔ احتجاج کنٹرول فورس کے قیام کا پلان ترکی سے تربیت یافتہ پولیس افسران کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ فورس کیلئے فنڈز کی فراہمی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے کی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو قبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےگروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  118 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

119 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 رنز بنائے۔

کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور  تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سنیل گواسکر اور ہربھجن کی ٹائٹل نہ جیتنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے حوالے سے سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے اعتراف کیا ہے کہ 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارت کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی کے تجربے پر بھارتی ٹیم کو کوئی بڑا ٹائٹل جیتنا چاہیے تھا۔

بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی گواسکر کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ بھارت کے پاس ہونے کے باوجود 2007 کے بعد کوئی بڑا ٹائٹل بھارت کے پاس نہیں گیا۔

ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث لڑکی سمیت6 ملزمان گرفتارکرلیے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل نےکراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے پہلی کارروائی میں سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر سرکل عمران ریاض کے مطابق ملزمان نے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس واردات میں مقامی گلوکارکو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی نیت سے بچے سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمدکرلیےگئے جنھیں فارنزک کے لیےبھیج دیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نےکراچی سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان آپس میں بہن بھائی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم آدرش بخاری اپنی کم عمر سابقہ اہلیہ پر تشددکرکے ویڈیو بناتا تھا۔

ملزم نے اپنی بہن ملزمہ دانیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل کی تھی اور اب دونوں خاتون کو بلیک میل کررہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر، پنجاب میں صورتحال تشویشناک

اسلام آباد : ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر ہو گئے۔ پنجاب میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ شہر اقتدار میں ایک دن میں 118 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721 ہو چکی ہے۔ شہر میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں 79 جبکہ شہری علاقوں میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1668 اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1053 ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1964 ہو چکی ہے جبکہ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 56 ، بینطیر اسپتال میں 23 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں 16 مریض لائے گئے۔