All posts by Muhammad Saqib

برطانیہ میں نئے طوفان فرینکلن سے نظام زندگی متاثر

برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ میٹ آفس نے بھی عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والے طوفان کے نتیجے میں برطانیہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹوئٹرنےشدید احتجاج پربی جےپی کےاکاؤنٹ سے مسلمان دشمن پوسٹ ہٹا دی

نئی دہلی: ٹوئٹرکوشدید احتجاج کے بعد بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشئیرکی گئی مسلمان دشمن پوسٹ ہٹانا پڑی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز قبل 38مسلمانوں کوسزائے موت دئیے جانے کے بعد ہندوانتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرانتہائی متنازع اورمسلمان دشمن کارٹون پوسٹ کیا تھا جس میں مسلمانوں کوپھانسی سے لٹکے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

بی جے پی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر 38مسلمانوں کوسزائے موت سنانے کوسچ کی جیت قراردیتے ہوئے عدالت کی تعریف بھی کی تھی۔

بھارت کے اندراورپاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اکاؤنٹ کورپورٹ کیا جس کے بعد ٹوئٹرکو یہ پوسٹ ہٹانا پڑی۔بی جے پی کے دیگرسوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی اب متنازع پوسٹ موجود نہیں ہے۔

18 فروری کو بھارت میں خصوصی عدالت نے گجرات میں ہونے والے بم دھاکوں کے38 ملزمان کو سزائے موت اور11 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی جوتمام کے تمام مسلمان ہیں۔ دھماکوں میں 57افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے۔

گریجویٹ نرسنگ کالج کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ماتحت کرنے کے خلاف شدید احتجاج

 پشاور: خیبرپختونخوا کے 9 نرسنگ کالجوں کی نرسز نے گریجویٹ نرسنگ کالج کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ماتحت کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

 مطابق احتجاج میں نوعدد نرسنگ کالجز کی اسٹوڈنٹس نرسز اور اسپتال نرسز شامل ہیں جنہوں ںے نعرے بازی کرتے ہوئے نرسنگ ہاسٹل سے نکل کر ایل آر ایچ کے رابطہ پل پر جانے کی کوشش کی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے نرسنگ کالج اور ہاسٹل کا رابطہ پل بند کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر ایل آر ایچ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جب کہ اسٹوڈنٹس نرسز اور اور ہسپتالوں کے نرسز عملے کی احتجاجی ریلی ہسپتال کے سامنے جمع ہوگئی۔

احتجاج کے سبب ہسپتال کے سامنے یک طرفہ ٹریفک بند ہوگیا نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع ہوگئیں۔

پاکستان:کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 31 شہری دم توڑ گئے

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 31شہری انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 1ہزار 680افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 40شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41ہزار597ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ61 لاکھ 36ہزار422ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.26فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 302مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ایران فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس سمیت تین جاں بحق

ایران میں فوج کا جنگی طیارہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی طیارہ ایران کے شہر تبریز میں گرا جس میں سوار دو پائلٹس سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک شخص سویلین ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام کا بتانا ہےکہ طیارہ ایف فائیو ماڈل ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث وہ کریش کرگیا۔

فوجی حکام نے دونوں پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو رہائشی علاقے میں گرنے سے بچایا اور اس کوشش میں ان کی جان گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ تقریباً صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ جس جگہ گرا وہاں ایک کار موجود تھی جب کہ جائے حادثہ کے قریب ایک اسکول بھی موجود تھا جو کورونا کے باعث بند پڑا تھا۔

ہمیں ڈراموں میں کزنز کے درمیان شادیوں کی حوصلہ افزائی روکنی چاہیے: اشنا

اداکارہ اشنا شاہ نے ملک میں کزنز کے درمیان ہونے والی شادیوں کے بعد بڑھتے صحت کے مسائل پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کزنز کے درمیان شادیوں کے بعد آنے والی نئی نسل کن بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے۔

اشنا نے لکھا کہ بطور فنکار اور تخلیق کار ہمیں چاہیے کہ ڈراموں میں کزنز کے درمیان ہونے والے رومانوی سین کی حوصلہ افزائی نہ کریں، کزنز کے درمیان ہونے والی شادیوں کے نتیجے میں آنے والی نسل کو کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان بچوں کو تھیلیسیمیا جیسے خطرناک خونی مرض کا سامنا ہوتا ہے، برائے مہربانی اس بات کو سنجیدہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 65 سے 75 فیصد شادیاں خاندان میں ہوتی ہیں جن میں سے 80 فیصد شادیاں فرسٹ کزنز میں کی جاتی ہیں۔

سوئس اکاؤنٹس کی کہانی اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے:فواد چوہدری

اسلام ااباد:   وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ آج لانچ ہو گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل ایپل ایپ اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکے گا ‘مارچ کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائےگا‘ڈیوین نونس 

سابق امریکی صدر نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ نامی سوشل میڈیا ایپ رواں ہفتے سے ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہو گی۔سی ای او ڈیوین نونس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل آج سے ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا جبکہ مارچ کے آخر تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔نونس ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) میں بطور چیف ایگزیکٹو شامل ہونے کے لیے اس سال کے آخر میں کانگریس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹروتھ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بیوی کے آشنا کو گھر بلا کر تیز دھار آلے سے ٹکڑے کر نیوالاشخص گرفتار

لاہور انویسٹی گیشن پولیس مزنگ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا/ سفاک قاتل گرفتار

علی یار محمد کو گزشتہ ہفتے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ٹیم کو اندھے قتل کا سراغ لگانے اور قاتل کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

مقتول کے ملزم نسیم اللہ کی بیوی سے تعلقات تھے جس کا اسے رنج تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز

ملزم نے دو روز قبل اپنی بیوی کے ذریعے مقتول کو بہانے سے گھر بلایا۔

ملزم نے مقتول کو رسیوں سے باندھ کر تیز دار آلے سے ٹانگیں، بازو اور گردن کاٹ دی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز

ملزم نے دونوں ٹانگیں، ایک بازو اور گردن نشاط نالے میں جبکہ دھڑ اور ایک بازو راولپنڈی لے جا کر پھینک دئیے تھے

ملزم کی نشاندہی پر بازو اور ٹانگ نشاط نالے سے برآمد کر لی گئی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز۔

لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کو سائنسی بنیادوں پر تحقیق کر کے گرفتار کیا۔

سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی انویسٹی گیشن

پاکستانی میڈیا نے عوامی مسائل کی جگہ سیاست کو دیدی۔ رپورٹ: ستار خان

ملک کے آدھے سیاستدان میڈیا کی وجہ سے زندہ ہیں۔ سیاستدانوں کی پریس کانفرنس ہو یا کوئی بیان جب تک میڈیا ان کو سامنے نہیں لائے گا اسے پذیرائی نہیں ملے گی۔ بعض اوقات سیاستدان ایک ہفتے سے ایک ہی بات کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے پاس نئی بات نہیں ہوتی۔ صرف اپنے مخالف سیاستدان یا سیاسی پارٹی کے زچ کرنے کے لئے وہ ایسا کر رہا ہوتا۔ اس میں میڈیا کا بھی قصور ہے کہ وہ سیاست اور سیاستدانوں کو اہمیت دیتا ہے عوام کے مسائل کو سامنے نہیں لاتا۔ اگر لاتا بھی ہے تو اس کی حیثیت ثانوی ہے۔ بعض اوقات تو ایسے لگتا ہے کہ شاید میڈیا بنا ہی صرف سیاستدانوں کیلئے ہے۔ اگر الیکٹرانک میڈیا دیکھا جائے تو پرائم ٹائم میں 90 فیصد سیاست اور سیاستدانوں کی بات ہوتی ہے۔ 10 فیصد بات عوام کے مسائل یا دوسرے سوشل واقعات کی بات ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کا عام شہری بھی سیاسی ہوگیا ہے۔ دنیا جہاں کے مسائل‘ تعلیم‘ صحت‘ معاشرتی مسائل سرے سے نظرانداز ہوکر رہ گئے۔ مثال کے طور پر اڈیالہ جیل میں ایک قیدی کئی سال جیل میںقید رہ کر مر گیا۔ وہ ایک نیوز بلیٹن میں آخری خبر کے طور پر چلائی گئی۔ اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بڑی خبر تھی۔ اس قیدی نے ایک سال درخواست دی تھی کہ میرا علاج کرایا جائے مگر اس کی درخواست کو کسی نے دیکھا ہی نہیں۔ حقیقی مسائل میڈیا پر شاید سارا دن میں ایک دو منٹ زیر بحث آتے ہیں ضرورت سے زیادہ چینل ہیں۔ ہر چینل کا دعویٰ ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے مگر آپ کوئی پروگرام سن لیں آپ میڈیا کا خود اندازہ ہوگا کہ اس میں کسی ایک طرف پورا جھکا ہوگا۔ جب تک میڈیا صرف اخبارات کی حد تک اس وقت پختگی کے ساتھ جرنلزم ہوتی تھی۔ خبر آتی تھی تو حکومت کو پتہ چلتا تھا اور جو متعلقہ شخص کو جا کر لگتی تھی۔ اس میں اتنی صداقت ہوتی تھی سنی سنائی نہیں ہوتی سارے دستاویزات ساتھ ہوتے تھے۔