All posts by Muhammad Saqib

سابق نواب آف بہاولپور کا 6 من سے زائد چاندی سے بنا فرنچ میوزک بیڈ چوری۔ رپورٹ: نادر بخاری

بہاول پور (رپورٹ: نادر بخاری) سابق ریاست بہاول پور کے نواب آف بہاول پور کے انتہائی نایاب قیمتی و عجیب غریب چار یورپی خواتین والے میوزک بیڈ چوری کا انکشاف‘ جسے فرانسیسی ماہر کرسٹو نے چار سال میں مکمل کیا، تفصیلات کے مطابق1883ءمیں فرانسیسی کرسٹو فل سلور سمتھ کو ایک گمنام آرڈر ملا جس میں اسے چاندی کا ایک بیڈ بنانے کو کہا گیا۔ اس بیڈ کو تیار کرنے کا معاوضہ اتنا زیادہ دیا جا رہا تھا کہ کرسٹو فل نے اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کرلیا۔ بیڈ کو تیار کرنے میں چار سال کا عرصہ لگا اور بیڈ کی تیاری میں تقریباً 260 کلو چاندی کا استعمال کیا گیا۔ کرسٹو فل نہیں جانتا تھا کہ اس بیڈ کو تیار کروانے والا کون ہے اسے صرف اتنا بتایا گیا کہ یہ کسی ہندوستانی شہزادے کےلئے ہے کیونکہ آرڈر سے ترسیل تک کا سارا کام خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے کیا گیا۔ 1975ءمیں سابق ریاست بہاول پور کے آخری نواب صادق محمد خان پنجم عباسی کی وفات کے بعد جب ورثاءکے درمیان جائیداد کا تنازع شدت اختیار کرگیا تو اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے نوابوں کے زیر استعمال اشیاءکی فہرست تیار کرانے کا حکم دیا تو یہ بیڈ صادق گڑھ پیلس سے فرانسیسی کمرے سے ملا۔ اس کو بنانے میں سیاہ گلاب کی لکڑی کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ بیڈ کے چاروں کونوں پر کپڑوں کے بغیر چار خواتین ہیں جو یورپ کے چار ممالک اٹلی‘ فرانس‘ یونان اور سپین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان خواتین کا ڈھانچہ پیتل کا بنایا گیا تھا اور ان پر رنگوں کا اس مہارت سے کام کیا گیا تھا کہ یہ خواتین اصلی معلوم ہوتی ہیں۔ اس بیڈ کے درمیان سونے یا لیٹنے کی وجہ سے دباو¿ پڑتا ہے تو بیڈ کے چاروں کونوں پر کھڑی یہ خواتین جس کے ہاتھوں میں گھوڑے کی دم کے بال ہیں وہ حرکت میں آجاتی ہیں۔ چاروں خواتین بطور پیڈسٹل فین یعنی پنکھے کے طور پر ہوا بھی دینے لگتی ہیں۔ بیڈ کے نیچے خفیہ حصے میں چھپایا گیا میوزک بوکس سے نواب کی پسندیدہ کلاسک موسیقی بھی شروع ہوجاتی۔ اس حیران کن بیڈ کا یہ سارا فنگشن آدھے گھنٹے تک بغیر کسی خلل یا رکاوٹ کے آٹو میٹک نظام کے تحت چلتا رہتا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے حکم پر نوابوں کی تمام اشیاءکو سیل کرنے کا حکم دیا گیا اور 1990ءکی دہائی میں اچانک خفیہ طریقے سے اس حیران کن میوزک بیڈ کو چوری کرلیا گیا۔ اس بیڈ کی موجودگی کا ٹھوس ثبوت قمر زمان عباسی کی مشہور کتاب ”بغداد سے بہاول پور“ کے صفحہ نمبر 95 پر اس بیڈ کی تصویر ہے۔ میوزک بیڈ کو 20 سالہ نواب صادق محمد خان چہارم عباسی نے بنوایا جنہوں نے نور محل‘ دربار محل‘ گلزار محل اور صادق گڑھ محل جیسی شاندار عمارتیں بنوائی تھیں۔

پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی، بلاول بھٹو

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ سماجی انصاف یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن اور خوشحال بنانے کی چابی ہے اور سماجی انصاف ہی پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین، مزدوروں اور کمزور طبقات کو باختیار بنانے کے لیے سرگرم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں ہمیشہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے سماجی عدم مساوات کے خلاف تحریک چلائی اور بی بی شہید کو نوجوانوں کو روزگار دینے پر عدالتوں کے چکر لگوائے گئے۔ شہید محترمہ نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے جو مہنگائی کے خلاف ہے۔ غریب عوام کو سلیکٹڈ حکومت نے غربت میں دھنسا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی کیونکہ ہماری پارٹی کی بنیاد ہی ایک مقصد کے تحت رکھی گئی تھی۔ پاکستان کو پیپلز پارٹی ہی مسلم ممالک کا ایک رول ماڈل ملک بنائے گی۔

کرکٹ میں جوا، بکیوں نے ”میوچل بکس“ متعارف کرادیں۔رپورٹ : ستار خان

کھیلوں میں جوئے کا عنصر دن بدن بڑھ رہا ہے۔ بک میکرز نے جواریوں کے لئے نئے نئے جال بچھا رکھے ہیں اور ایک منصوبے کے تحت بکیوں نے ”میوچل بکس “ بنا رکھی ہیں۔ میچوں میں جتنا بھی جوئے کا پیسہ لگتا ہے نفع اور نقصان صرف جواریوں کا ہوتا ہے‘ بک میکروں کا کچھ نہیں جاتا۔ بلاشبہ بہت سے ملکوں میں جوا¿ روکنے کے لئے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں مگر جوا¿ ہے کہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ جہاں تک بکیوں کا سوال ہے تو بکیوں نے اس کاروبار کو اس قدر پھیلا دیا ہے پتہ ہی نہیں چلتا کہ بکی کہیں آپ کے پاس بیٹھا ہوگا مگر آپ اسے جان نہ سکیں گے۔ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو جوا¿ کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں کرتے۔ میچوں پر جوا¿ اس لئے لگاتے ہیں کہ یہ چند گھنٹوں کا کھیل ہوتا ہے اور فیصلہ ہوجاتا ہے کہ کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے۔ پاکستان میں جوئے کے ہمیشہ نئے ٹرینڈ متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔ کرکٹ کی تو اب ایک ایک گیند اور ایک ایک اوور پر جوا¿ ہوتا ہے۔ سمجھدار لوگ کہتے ہیں جوا¿ کسی کا نہ ہوا مگر یہ جواری اس بات کو ہنسی مذاق میں ٹال دیتے ہیں۔ جوئے نے خاندانوں کے خاندان اجاڑ دیئے۔ لوگ کروڑوں روپے کا جوا¿ ہار کر کنگال ہوجاتے ہیں مگر نصیحت نہیں پکڑتے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے لیکن اس موقع پر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔

تباہی سرکار نے پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔
شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا، فرخ حبیب

جھنگ: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے اور یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے۔ پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنا رہے ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
فرح حبیب نے کہا کہ حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔ آگاہی پھیلانے کے حوالے سے صحافیوں کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔
ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا لیکن ہم منصوبوں میں براہ راست عوام کو فائدہ دیں گے۔

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج ہورہی تھی جس پر گھر میں موجود بزرگ نے ہیٹر آن کرنے کے ماچس جلائی تو زور دار دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے گھر میں موجود چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 80 سالہ ریٹائرڈ کرنل خالد، 42سالہ ڈاکٹر احتشام الحق اور 13 سالہ صبیح الحق اور عبداللہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، بزرگ کا جسم 40 فیصد جھلس گیا، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے سکیورٹی آفیسر کا علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ، مینجمنٹ نے پوری ٹیم کو قرنطینہ بھیج دیا ، دوبارہ ٹیسٹ کرائے گئے جو منفی آئے۔ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج شام کو کھیلا جائے گا۔

علیم ڈار کے ہاتھ نہ آنے والے دھانی اولمپکس میں دوڑنے کا سوچنے لگے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں منفردانداز کی وجہ سےمشہور شاہنواز دہانی 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے لگے۔
شاہنواز دہانی نے سوشیل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں پیرس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل ہینڈل کو ٹیگ کرتےہوئےپوچھا ہے آپ کا کیا خیال ہے؟ْ؛
شاہنواز دہانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں وکٹ لینے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس خیال کا اظہار کیا ہے۔
میچ میں شاہنواز دہانی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں باؤنڈری کی طرف دوڑ لگائی تو بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے بلا دکھا کر انہیں روکنے کی کوشش کی۔
اگلی ہی گیند پر شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کیا تو ایک مرتبہ پھر وہ باؤنڈری کی جانب دوڑے۔ اس موقع پر انہیں گراؤنڈ میں موجود امپائر علیم ڈار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش شاہنواز ان سے بچ کر باونڈری کےقریب پہنے اور مخصوص انداز میں جشن منایا۔
شاہنوازدھانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ویڈیو پر منفرد ٹویٹ کر کےاس لمحے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے

ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کا شیڈول طے کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں ٹھوس پیش رفت دکھائی دی تو مفاہمت ممکن ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایسا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سعودی عرب کے ایران کے ساتھ گذشتہ مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے میونخ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ بحال ہوا تو اس اقدام کو علاقائی خدشات دور کرنے کا ابتدائی نقطہ سمجھا جائے نہ کہ حتمی۔