All posts by Muhammad Saqib

کرکٹ میں جوا، بکیوں نے ”میوچل بکس“ متعارف کرادیں۔رپورٹ : ستار خان

کھیلوں میں جوئے کا عنصر دن بدن بڑھ رہا ہے۔ بک میکرز نے جواریوں کے لئے نئے نئے جال بچھا رکھے ہیں اور ایک منصوبے کے تحت بکیوں نے ”میوچل بکس “ بنا رکھی ہیں۔ میچوں میں جتنا بھی جوئے کا پیسہ لگتا ہے نفع اور نقصان صرف جواریوں کا ہوتا ہے‘ بک میکروں کا کچھ نہیں جاتا۔ بلاشبہ بہت سے ملکوں میں جوا¿ روکنے کے لئے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں مگر جوا¿ ہے کہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ جہاں تک بکیوں کا سوال ہے تو بکیوں نے اس کاروبار کو اس قدر پھیلا دیا ہے پتہ ہی نہیں چلتا کہ بکی کہیں آپ کے پاس بیٹھا ہوگا مگر آپ اسے جان نہ سکیں گے۔ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو جوا¿ کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں کرتے۔ میچوں پر جوا¿ اس لئے لگاتے ہیں کہ یہ چند گھنٹوں کا کھیل ہوتا ہے اور فیصلہ ہوجاتا ہے کہ کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے۔ پاکستان میں جوئے کے ہمیشہ نئے ٹرینڈ متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔ کرکٹ کی تو اب ایک ایک گیند اور ایک ایک اوور پر جوا¿ ہوتا ہے۔ سمجھدار لوگ کہتے ہیں جوا¿ کسی کا نہ ہوا مگر یہ جواری اس بات کو ہنسی مذاق میں ٹال دیتے ہیں۔ جوئے نے خاندانوں کے خاندان اجاڑ دیئے۔ لوگ کروڑوں روپے کا جوا¿ ہار کر کنگال ہوجاتے ہیں مگر نصیحت نہیں پکڑتے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے لیکن اس موقع پر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔

تباہی سرکار نے پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔
شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا، فرخ حبیب

جھنگ: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے اور یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے۔ پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنا رہے ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
فرح حبیب نے کہا کہ حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔ آگاہی پھیلانے کے حوالے سے صحافیوں کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔
ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا لیکن ہم منصوبوں میں براہ راست عوام کو فائدہ دیں گے۔

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تلسہ روڑ پر واقع گھر میں گیس لیکج ہورہی تھی جس پر گھر میں موجود بزرگ نے ہیٹر آن کرنے کے ماچس جلائی تو زور دار دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے گھر میں موجود چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 80 سالہ ریٹائرڈ کرنل خالد، 42سالہ ڈاکٹر احتشام الحق اور 13 سالہ صبیح الحق اور عبداللہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، بزرگ کا جسم 40 فیصد جھلس گیا، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے سکیورٹی آفیسر کا علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ، مینجمنٹ نے پوری ٹیم کو قرنطینہ بھیج دیا ، دوبارہ ٹیسٹ کرائے گئے جو منفی آئے۔ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج شام کو کھیلا جائے گا۔

علیم ڈار کے ہاتھ نہ آنے والے دھانی اولمپکس میں دوڑنے کا سوچنے لگے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں منفردانداز کی وجہ سےمشہور شاہنواز دہانی 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے لگے۔
شاہنواز دہانی نے سوشیل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں پیرس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل ہینڈل کو ٹیگ کرتےہوئےپوچھا ہے آپ کا کیا خیال ہے؟ْ؛
شاہنواز دہانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں وکٹ لینے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس خیال کا اظہار کیا ہے۔
میچ میں شاہنواز دہانی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں باؤنڈری کی طرف دوڑ لگائی تو بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے بلا دکھا کر انہیں روکنے کی کوشش کی۔
اگلی ہی گیند پر شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کیا تو ایک مرتبہ پھر وہ باؤنڈری کی جانب دوڑے۔ اس موقع پر انہیں گراؤنڈ میں موجود امپائر علیم ڈار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش شاہنواز ان سے بچ کر باونڈری کےقریب پہنے اور مخصوص انداز میں جشن منایا۔
شاہنوازدھانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ویڈیو پر منفرد ٹویٹ کر کےاس لمحے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے

ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کا شیڈول طے کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں ٹھوس پیش رفت دکھائی دی تو مفاہمت ممکن ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایسا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سعودی عرب کے ایران کے ساتھ گذشتہ مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے میونخ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ بحال ہوا تو اس اقدام کو علاقائی خدشات دور کرنے کا ابتدائی نقطہ سمجھا جائے نہ کہ حتمی۔

تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیے چال ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو نئی ڈیل کے لیے چال قرار دے دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیئے ایک چال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور ہمارے اتحادی ان کے احتساب سےبچنےکی کوششوں کوناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےواضح طور پر کہاہے کہ این آراوکاامکان زیروہے۔

دھابی گروپ پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ

دبئی : (ویب ڈیسک) دبئی میں پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔
وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے دھابی گروپ پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہو گئی۔ دھابی گروپ تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کرےگا۔
پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے جا رہےہیں۔منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی،
انہوں نے کہا ہے کہ دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ والٹن پرسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہوچکا ہے۔لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات میں مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔