All posts by Muhammad Saqib

عمران نیازی کی کرپشن اور نااہلی نے گیس بحران پیدا کیا، شہبازشریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں، گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے۔
ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا، حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا، حکومت کی مجرمانہ غلفت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں، بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سےآج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں، حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے،صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے، ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے، گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت

جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے جبکہ مہمانوں کی مٹن قورمہ، چکن بریانی،سوپ اور گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔
لاہور کے جاتی امراء میں جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز واقارب ،عظمیٰ بخاری ، مرزا محمد جاوید اورڈاکٹر عدنان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کےلئے مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کا اسپیشل حلوہ رکھا گیا ،شہبازشریف نے میں نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ مریم نواز نے کالے رنگ کا سوٹ اور حمزہ شہباز نے بلیک کلر کا پینٹ کوٹ پہنا۔

مہمند ڈیم اور ہائڈرو پاور منصوبوں کیلئے 180 ملین ڈالرز کی منظوری متوقع

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے  مہمند ڈیم  اور ہائڈرو  پاور منصوبوں کیلئے 180 ملین ڈالرز  کی منظوری متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر اسلامی ترقیاتی  بینک نے  وفد کے ہمراہ  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر سے ملاقات کی جس میں جاری سماجی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے 18 دسمبر کو مہمند ڈیم اور ہائڈرو  پاور منصوبوں  کے لیے 180 ملین ڈالرز کی منظوری متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے اس سے قبل اپریل 2021 میں کوڈ 19 ویکسین سپورٹ  کے لیے 72.5 ملین ڈالرز کی منظوری دی جاچکی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے صدر اسلامی ترقیاتی  بینک  سے پاکستان میں لانگ ٹرم فنانس آپریشنز میں معاونت پر زور  دیا جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین  دہانی کروائی

نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، جاوید اقبال

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور ادارہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، بدعنوانی نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے بلکہ مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 539 ارب روپے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر برآمد کیے اور ایسی کارکردگی انسداد بدعنوانی کے کسی دوسرے ادارے نے نہیں دکھائی۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 821 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات قانون کے مطابق ایف بی آر کو بھیجے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وکی پیڈیا کا پہلا ایڈٹ شدہ صفحہ بطور این ایف ٹی 75 کروڑ ڈالر میں فروخت

دنیا کے مشہور، مفت اور اوپن سورس انسائیکلوپیڈیا، وکی پیڈیا کا پہلا ایڈٹ شدہ صفحہ بطور این ایف ٹی 75 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

وکی پیڈیا کے شریک بانی جمی ویلس نے اسے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے طور پر فروخت کیا ہے۔ واضح رہے کہ جس طرح مصوری کے شاہکار اور قدیم نوادارت کی اصل کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے، عین اسی طرح کسی پہلے کمپیوٹر کوڈ، کسی مشہور گرافک ڈیزائن یا پھر ڈجیٹ آرٹ کےنمونے کو مکمل طور پر حقِ ملکیت کے لیے ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا جاتا ہے۔

این ایف ٹی کی مارکیٹ گزشتہ ایک دو برسوں سے بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لیکن اسے بلاک چین پر تشکیل دیا جاتا ہے جس کی کوئی کاپی نہیں ہوسکتی اور اصل حقوقِ ملکیت ایک ہی شخص کے پاس رہتے ہیں۔ پھر اس کی خریدوفروخت بھی بٹ کوائن اور ایتھریئم میں کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے مصوری اور آرٹ کے نمونوں کو بطور این ایف ٹی کامیابی سے فروخت کیا جارہا ہے۔

اس ایڈٹ شدہ متن کے ساتھ اس کا کوڈ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

100 سے ہندو یاتری بھارت سے براستہ واہگہ پاکستان پہنچ گئے

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت سے 100 سے زائد ہندویاتریوں کی پاکستان آمد

ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آۓ

بھارت سے آنیوالے ہندویاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات اداکریں گے

ہندویاتریوں کی سیکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل

مرکزی تقریب 19 دسمبر بروزاتوارکوہوگی جس میں مختلف سیاسی اورمذہبی رہنماوں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندوبرادری بھی شریک ہوگی

پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی نے بھارتی ہندویاتریوں کو 17 سے 23 دسمبرتک کاویزاجاری کیا

بھارتی ہندویاتری 23 دسمبرکو واہگہ بارڈرکے راستے ہی واپس جائیں گے

عراق میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق

عراق میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلاب آنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر امید خوشناؤ نے کہا کہ متعدد رہائشی علاقوں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے سات افراد ہوئے اور ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد اور نقصان کی حد کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ دفاع نے لوگوں کو مطالبہ کیا کہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں کیوںکہ اب بھی شدید سیلاب کا خدشہ ہے اور بارش کے امکانات ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں خشک سالی کے ساتھ ساتھ بارش کے طوفانوں کی شدت میں اضافے کا امکان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عراق میں سماجی اور اقتصادی تباہی کا خطرہ ہے۔

خانیوال: پولنگ اسٹیشن نمبر 63 پر مردہ شخص کا ووٹ کاسٹ

پنجاب کے ضلع خانیوال میں حلقہ پی پی206 کے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 63 پر مردہ شخص کا ووٹ کاسٹ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 63 پر جعلی ووٹ پکڑا گیا، محمد جمیل جس کا 14 ماہ قبل انتقال ہو چکا تھا، اس کا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا۔

مذکورہ شخص کا بیٹا خود ووٹ ڈالنے آیا، اس حوالے سے معلومات کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص فوت ہو چکا ہے۔

مردہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور ووٹ کاسٹنگ بیلٹ پیپر بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود تھا جو بول نیوز نے حاصل کرلیا ۔

دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں ہمایوں سعید بھی شامل

پاکساتن شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے بھی گولڈن ویزا حاصل کر لیا۔

ہمایوں سعید نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکار کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا دیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار ہمایوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گلوکار واداکار علی ظفر کو بھی اکتوبر میں دبئی کا گولڈن ویزا دیا گیا تھا تاہم  علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی ۔

بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے شروع سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 13 ویں منٹ میں ہرمن پرت سنگھ نے پینالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری حاصل کروادی۔

پہلے دو کوارٹرز میں پاکستان ٹیم کو دو دو منٹ کے مواقع ملے جب بھارتی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی تاہم قومی ٹیم دونوں مرتبہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم بھی اس وقت دس کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی  جب حماد الدین کو گرین کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

بھارت نے ایک کھلاڑی کی کمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آکاش دیپ نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا ۔تاہم کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے گول اسکور کرکے بھارت کی برتری کو کم کردیا۔

میچ کے اختتامی کوارٹر میں ہرمن پریت نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے بھارت  کو 1-3 کی برتری  دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔