All posts by Khabrain News

شاہ رخ خان اب ’ڈنکی‘ بنیں گے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان فلم ساز راج کمار ہیرانی کی نئی فلم ’ڈنکی‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے فلم سے متعلق اپنے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹرز کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
اتنے میں معروف فلم ساز شاہ رخ کے پاس چل کر آتے ہیں تو شاہ رخ انہیں کہتے ہیں کیا آپ کے پاس میرے لیے بھی کوئی کہانی ہے۔
راج کمار ہیرانی انہیں بتاتے ہیں کہ بالکل میرے پاس آپ کے لیے ایک فلمی کہانی ہے، شاہ رخ ان سے پوچھتے ہیں کہ اس فلم میں کیا کامیڈی، رومانس اور ایکشن ہے؟ تو وہ کہتے ہیں بالکل ہے۔
شاہ رخ کے پوچھنے پر وہ فلم کا نام بتاتے ہیں ’ڈنکی‘۔
اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تاپسی کو ٹیگ بھی کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شریک اداکار ہوسکتی ہیں۔
اگرچہ اس وقت اس فلم کے بارے میں دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن شاہ رخ نے اعلان کیا کہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔

ثنا خان نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: (ویب ڈیسک) دینِ اسلام کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی خاطر بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس سید کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سابق اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ’’الحمداللہ، اللہ کی مدد سے ہم نے عمرے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے، اللہ ہم سب کے عمرے کی ادائیگی اور عبادات کو قبول فرمائے، جو لوگ اب تک یہاں نہیں آسکے ان کے لیے اللہ دروازے کھولے۔
خیال رہے کہ عمرے کے لیے روانہ ہونے سے قبل ثنا خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بہترین جگہ جارہی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ماڈل گوہر خان نے بھی اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

ایک اور بھارتی کرکٹر اور بالی وڈ اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکار شنیل شیٹی کی بیٹی و اداکارہ اتھیا شیٹی رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بالی وڈ اور کرکٹ کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور کئی کرکٹرز نے بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ شادی کی ہے جس میں اظہر الدین، ویرات کوہلی سمیت کئی شامل ہیں۔
سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کئی سال سے قریبی دوست ہیں اور اب یہ دوستی رشتے میں تبدیل ہونے جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رواں سال کے آخر میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور رواں سال سردیوں میں دونوں کی شادی ہوگی۔
شادی کی تاریخ اور مقام فی الحال طے نہیں پایا ہے جبکہ یہ شادی جنوبی ہندوستان کی کلچر کے مطابق ہوگی۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پریانتھا کیس کے فیصلےکو انصاف کی فتح قرار دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے پریانتھا کیس کے فیصلےکو انصاف کی فتح قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے انصاف مہیا کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا۔
بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا، علماء اور سیاست دان کئی بار ہمارے پاس آئے، انھوں نےکہا کہ ایک واقعےکو لےکرآپ پاکستان سے دل برانہ کریں ، 71 سال کی دوستی پر یہ واقعہ اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
حافظ طاہر اشرفی نےکہا کہ عدالتی فیصلے نے پوری قوم کو سرخرو کیا، سری لنکن شہری کے قتل س متعلق جو فیصلہ آیا،پوری قوم اس پر متحد تھی، وحشت و دہشت کو کسی صورت پروان نہیں چڑھایا جاسکتا، جو وعدہ پاکستان کی قوم اور حکومت نے کیا اس کو پورا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قتل کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار سزائے موت سنائی ہے، عدالت نے کیس میں 9 مجرموں کو عمرقید کی سزا اور 72 مجرمان کو 2 ،2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے ایک مجرم علی اصغر کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ کیس میں ایک ملزم بلال کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا: کرینہ کپور

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور خان نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے دو بچوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں توازن برقرار رکھتی ہیں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ ‘اْنہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ اْنہیں سکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لیے اْنہوں نے زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ہے۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں۔

سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر جاری ہنگاموں میں شدت آگئی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق مظاہروں کےدوران نورکوپنگ شہر سے 8 اور لنک کوپنگ سے 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
سوئیڈن میں احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات سے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان واقعات کی مذمت کرنی چاہیے اور ایسے نفرت انگیز رویوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر کھڑا ہونا چاہیے۔

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا اور بے گناہوں کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء کیونکہ رب نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، جرائم میں ملوث افراد کے لیے قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا اور بے گناہوں کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء کیونکہ رب نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، جرائم میں ملوث افراد کے لیے قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

خواجہ آصف دفاع، سعد رفیق ریلوے کے وزیر ہوں گے: وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقی اور مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ سید خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل اور نوید قمر کو وزیر تجارت بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر اور سید مرتضی محمود کو صنعت پیداوار کا وفاقی وزیربنایا گیا جبکہ ساجد حسین طوری اوورسیز پاکستانیز اورانسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزارت داخلہ، رانا تنویر حسین کو تعلیم، احسان الحق مزاری کو انسانی حقوق اور عابد حسین بھیو کووزارت نجکاری کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنا دیا گیا جبکہ عبدالواسع کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت اور مفتی عبدالشکورکو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیرسیفران، امین الحق کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اورفیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسرارترین کو دفاعی پیداوار، شاہ زین بگٹی کو نارکوٹکس کنٹرول اور طارق بشیر چیمہ کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزیر مملکت برائے خزانہ اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق قمر زمان کائرہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اورگلگت بلتستان ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کرگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کرگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ ماہ کراچی کے نجی اسپتال میں انکی ہارٹ سرجری کی گئی تھی جس کے بعد سے وہ زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔
رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں اور تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں کی جائیگی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، امارات میں سویڈن کے سفیر طلب

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امارات میں سویڈن کی سفیر کو طلب کیا گیا اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے امارات میں سویڈن کی سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کیا اور سویڈن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کی۔
ریم بنت ابراہیم نے تمام مذاہب کو ٹھیس پہنچانے والی سرگرمیوں کو مسترد کیا اور مذہبی علامات کا احترام کرنے اور مذہب مخالف اشتعال انگیزی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو رواداری اور بقائے باہمی کے اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کے طرز عمل مزید تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامے بھی پھوٹ پڑے تھے۔