کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالرز اضافے سے 1669 ڈالرز فی اونس ہے
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق متوقع لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل ڈرون کے ذریعے پھینکنے کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں، صوبوں سے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگے، پنجاب سے 20ہزار٫،خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97 ویں کھلاڑی ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان پر شان مسعود نے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال سے کھیل کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا، انگلینڈ کے بعد باری ہے نیوزی لینڈ کی،.مہمان کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کیویز دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے آئیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا، جبکہ تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی بھی شہر قائد ہی کرے گا نیوزی لینڈ ٹیم نے 2021 میں دورہ منسوخ کرنے کا ہرجانہ بھی ادا کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کردی۔ مہمان ٹیم پاکستان سپر لیگ کے بعد اپریل میں 5 ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے دوبارہ پاکستان آئے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔ طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت…
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت ہم پر اعتماد رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تیار ہیں، وہ کریں گے کہ پھر اسلام آباد نہیں آئیں گے، تصادم کے…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے ایک پوڈ کاسٹ سیریل میں بتائے گئے حقائق کی روشنی میں 22 سال سے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے پاکستانی نژاد عدنان سید کی سزا ختم کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نژاد پاکستانی عدنان سید کو 2000ء میں اپنی سابق گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب 23 سال جیل میں سزا کاٹنے کے بعد ڈرامائی انداز میں ان کی سزا ختم کردی گئی۔ عدنان سید کی گرل فرینڈ ہائی من لی کی لاش فروری…
تہران: (ویب ڈیسک) تہران کے پولیس چیف نے حجاب قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لی گئی لڑکی مھسا امینی کی دوران حراست موت کو ’بدقسمتی‘ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں 22 سالہ لڑکی مھسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جو تین روز گزرنے کے باوجود بھی جاری ہیں۔ ایران کے مغربی صوبے اور دارالحکومت میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں مظاہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس فائرنگ کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صاف صفائی شروع کردی۔ اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک کنارے پڑے گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ ’پچھلے دنوں میں نے بہت کچھ سیکھا جس کے لیے میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے میری…
