برطانیہ : (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کے تابوت پر رکھا شاہی تاج سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، شاہی تاج میں تقریباً تین ہزار قیمتی پتھر جڑے ہیں۔ امپیریل سٹیٹ کراؤن میں 2 ہزار 8 سو سے زائد ہیرے، 273 موتی، 17 نیلم، 11 زمرد اور 5 یاقوت شامل ہیں۔ تاج میں 317 قیراط وزنی — کلینن ٹو– نامی ہیرا بھی شامل ہے جسے افریقہ کا دوسرا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اب تک ملنے والے ہیروں میں سب سے بڑے ہیرے سے کاٹا گیا تھا۔ تاج انیس سو سینتیس…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت ہوگئی اور نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت پرانے مقدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو نے 25 سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آصف زرداری کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، نیب نے نظرثانی کیلئے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب نے پرانے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے کر اداروں پر دباؤ ڈالتے ہیں، وہ ہمیشہ للکار کر اپنا راستہ صاف کرتے ہیں، لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں، خود کسی کا نام لینے کی جرات نہیں، عمران خان کے پاس دھمکیوں کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے ضرور آتا ہے، جھوٹ کو مٹ جانا ہوتا ہے، چکوال کے جلسے میں کچھ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے، شوکت ترین کو تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے، شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سکیورٹی ریہرسل جاری تھی کہ گراؤنڈ میں لگے سپائڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے الجھ گئی اور کیمرہ نیچے آ گرا۔ پاک انگلینڈ میچ سے قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور اس کے حل کیلئے حسب روایت سکیورٹی اداروں کی ریہرسل جاری تھی جس کے دوران ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کے اوپر سے گزرا تو میدان میں لگے اسپائیڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر میں آگئی۔ اس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے ہچکولا لیا اور…
پوٹوروز: (ویب ڈیسک) قزاخستان کی الینا ریباکینا نے ڈبلیو ٹی اے سلووینیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیا کووا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ڈبلیو ٹی اے سلووینیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سلووینیا میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کی الینا ریباکینا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-7)، 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ جمہوریہ چیک…
لاہور: (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی۔ احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔ احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی…
لاڑکانہ : (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان خود امپورٹڈ ہیں، ان کی سیاست ختم ہوچکی ، یہ اداروں پر حملے کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خائف ہوں۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اس وقت بھی عوام کے گھروں میں پانی بھرا ہوا ہے،…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پی ٹی وی حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، پی ٹی وی چیئرپرسن شائزہ شاہد ،سہیل علی اوردیگرکے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پرایک پریس…
نیویارک: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں، وزیرخارجہ کی امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان ٹام ویسٹ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی، دونوںوزرائے خارجہ نے دوطرفہ شراکت داری اوراقوام متحدہ سمیت تمام فورموں پر کثیرجہتی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی فوری مدد کرنے پر چین کی…
