Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی پرواز نہ رک سکی، روپیہ مزید کمزور جبکہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 239 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہر میں آتشزدگی کے واقعات کے بروقت سدباب کے لئے واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دیدیا، ریسکیو 1122 کی طرف سے بڑی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر کوئی نقشہ پاس نہیں کیا جائے گا، اپارٹمنٹ بلڈنگز بنانے کے لئے کم ازکم ایک کنال اراضی کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں آتشزدگی کے واقعات کے بروقت سدباب کے لئے واٹر ہائیڈرنٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ علاقوں میں ہر جگہ صرف تباہی ہی تباہی، لاکھوں گھر بہہ گئے. سڑکیں کھنڈر، کھڑی فصلیں نیست و نابود، اکثر مقامات پر تاحال کئی کئی فٹ پانی موجود ہے، تعفن اور وبائی امراض سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ ادھر سندھ میں سیلاب سے جگہ جگہ المناک مناظر نظر آرہے ہیں، کسانوں کی جمع پونجی لٹ گئی، غریبوں سے چھت چھن گئی ،لاکھوں افراد بے گھر ہیں جبکہ ریلیف کیمپوں اور کھلے آسمان تلے ڈیرے لگائے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے پیکج کی تیاری شروع کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے۔ بینک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیکج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے…

مزید پڑھیں

نیویارک : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچا ہوں، جو سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔ بابر اعوان نے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن جج کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی، ایسی بال جو بیٹر کو پچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائیگی۔ آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر آگے پیچھے ہونے پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پینلٹی رنز سے نوازے گا، نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب ان فیئرپلے کی جگہ رن سیکشن میں تبدیل کردیا گیا۔ ون ڈے فارمیٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو بقیہ اوورز کے لیے سرکل میں لایا جائیگا، ون ڈے میں قانون…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک شہر میں 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35 اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 13۔۔۔پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی…

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر : (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں چیتے کے حملے میں 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چیتے کے حملےمیں دو بھائی مارے گئے۔ واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام کے قریبی ڈھوک میں پیش آیا۔ چیتے کے حملے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق پالڑی گاوں سے ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں نوجوان قریبی جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔ جانبحق ہونے والے قدیر احمد کی عمر بیس سال اور منیر احمد کی عمر سولہ سال ہے۔ چیتے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

مزید پڑھیں

طبرطانیہ : (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کو ونڈزر کیسل میں ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے برابر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ برطانیہ پر 70 برس تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پیر کو سرکاری تدفین اور فوجی جلوس کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ ملکہ کو سینٹ جارج چیپل ونڈزر میں ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ یہاں ان کے والد بادشاہ جارج ششم، ان کی ماں اور بہن شہزادی مارگریٹ کی بھی مدفن ہیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب ہوئی۔ تقریب میں…

مزید پڑھیں