Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس فائرنگ کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صاف صفائی شروع کردی۔ اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک کنارے پڑے گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ ’پچھلے دنوں میں نے بہت کچھ سیکھا جس کے لیے میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے میری…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دمے سے لے کر کوویڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں جن میں خون میں آکسیجن کی موجودگی کے متعلق پیمائش بار بار کی جاتی ہے۔فی الحال یہ پیمائشیں پَلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیں اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بناسکتا ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کی امید میں سائنس دانوں نے ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے جس میں فون کا کیمرا اور فلیش استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے دورانِ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) CAREانٹرنیشنل کے پاکستان کے دوردراز اور شہری علاقوں میں پسماندہ کمیو نٹیز کی بھلائی کے عزم کو مزید آگے بڑھانے کیلئے،ادارہ نے کوکا کولا فاؤنڈیشن سے گرانٹ وصول کی ہے۔کوکا کولا کمپنی کا عالمہ فلاحی ادارہ،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔ یہ گرانٹ پاکستان میں تقریباً1ہزار گھرانوں کیلئے فوری امداد ی کوششوں میں معاونت کرے گی،جس میں شلٹر کٹس،غیر غذائی اشیاء،حفظان صحت کی کٹس اور ماہواری کی حفظان صحت کے انتظام کی کٹس شامل ہیں۔ کوکا کولا فاؤنڈیشن کی صدر Saadia Madsbjergکا اس حوالے سے کہناہے کہ”تباہ کن سیلاب کے باعث…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک کو رواں سال مطلوبہ 36 ارب ڈالر کی ضروریات کا بندوبست نہ ہونے، دوست ممالک کے عدم تعاون سے مالیاتی بحران شدت اختیار کرنے اور سیلاب سے معیشت سست روی کا شکار ہونے کے باعث منگل کو بھی ڈالر نئی بلندیوں کو چھونے میں سرگرم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 239 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 238.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں…

مزید پڑھیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے قد میں 3 انچ کا اضافہ کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر دئیے، ماضی میں ہڈیوں کی سرجری مختلف امراض کے شکار افراد کی جاتی تھی مگر اب یہ ایک عام کاسمیٹک سرجری بنتی جارہی ہے جسے مالدار افراد اپنے جسم کے خدوخال تبدیل کروانے اور اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کروا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے قد میں محض 3 انچ اضافے کیلئے انتہائی تکلیف دہ سرجری کروائی اور اس سرجری کیلئے پونے 2 کروڑ روپے یعنی 75 ہزار ڈالرز کی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف نے یورپین یونین سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ روابط میں مزید…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور اسے grill کیا گیا، پی ڈی ایم ہی نہیں ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ باہر سے امداد…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچ کر ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، انجلینا جولی نے سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے کشتی کا استعمال بھی کیا، انجلینا جولی نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مسائل پر بات کی۔ یاد رہے انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہیں۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی…

مزید پڑھیں

برطانیہ : (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلابی صورتحال نے تبای مچا دی ،عظیم انسانی سانحے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متثرین کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین افراد کی مدد کے لئے مجموعی طور پر تیس ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اقراء خالد پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے…

مزید پڑھیں