لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دو اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش،6اکتوبر کو تھائی لینڈ اور 7 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر جبکہ قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو مدمقابل…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔ رضوان نے 52 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مشترکہ طور پر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی اننگز میں 57 واں رن بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں دو ہزار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب شہباز شریف کو برداشت کریں ورنہ ہمت نہیں تو پاس کریں عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بلف ماسٹر ہیں، اُن کے شہباز شریف کے خلاف بیان کا ایک ہی جواب ہے، پاس کر نہیں تے برداشت کر۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس کے اپنے اعصاب نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز خوف میں جکڑے ہوں، وہ کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے؟ عمران صاحب مریم نواز کو جیل میں ڈال کر سوچا ڈرا…
لاہور: (ویب ڈیسک) کیپیٹل چیف پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر پنجاب حکومت اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کر دیا گیا، انہیں فوری طور پر وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف، مریم اورنگزیب و دیگر پر مقدمہ درج کرنے پر ایکشن لیا، لیگی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرینگے، ملک کو معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد رستہ صاف شفاف فوری انتخابات ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر سیاسی قیادت اور معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور ابتر معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں سیاسی اور معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی آئندہ چند روز…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بار انہیں عامر خان کے گھر میں قید کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کی پیشکش سے انکار کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا تھا کہ شو میں لوگوں کو قید کردیا جاتا ہے اور ان کو قید ہونا پسند نہیں ہے، ایک مرتبہ ان کو عامر خان کے گھر میں بھی قید کردیا گیا تھا۔ انسٹاگرام کی پوسٹ میں فیصل خان نے لکھا…
کراچی: (ویب ڈیسک) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی،…
استنبول: (ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہامی بھرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد اپنے ملک پہنچنے پر ترکیہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس اور یوکرین نے 200 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ ترک صدر طیب…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں قومی دن کی مناسبت سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا. 23 ستمبر کو سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جائے گا. قومی دن کی مناسبت سے بدھ اور جمعرات کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور ہفتہ کو روٹین کی چھٹی ہوگی. سرکاری اداروں میں جمعرات کو قومی دن کی تعطیل ہوگی جس کے بعد وہ اتوار کو کھلیں گے.
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد تباہی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر برطانیہ میں فنڈ ریزنگ کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر بروز بدھ کو سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی ، گزارش ہے ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ خریدیں، یہ ایونٹ بہت شاندار ہو گا، کل کی تقریب ایک مزاح سے بھرپور ہو گی اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جمائما…
